نگران وزیر اعلیٰ بلوچستان علی مردان ڈومکی نے عہدے کا حلف اٹھا لیا

کوئٹہ: (نیوز ڈیسک) نگران وزیر اعلیٰ بلوچستان علی مردان ڈومکی نے اپنے عہدے کا حلف اٹھا لیا۔ نگران وزیراعلیٰ بلوچستان کی تقریب حلف برداری گورنر ہاؤس بلوچستان کوئٹہ میں ہوئی، گورنر بلوچستان ملک عبدالولی خان کاکڑ نے نگران وزیراعلیٰ سے ان کے عہدے کا حلف لیا۔

تقریب حلف برداری کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے علی مرادن ڈومکی نے کہا کہ الیکشن کروانا الیکشن کمیشن کا کام ہے، ہمارا کام انتخابات کو شفاف بنانا ہے، الیکشن اپنے وقت پر ہوں گے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ ہمارے پاس جتنا وقت ہے کوشش کریں گے کہ اس وقت میں مسائل حل کریں، مردم شماری دوبارہ ہونے کا فیصلہ ہوا ہے، بلوچستان کی بہتری کیلئے کسی سے بھی بات کرنے کو تیار ہیں۔