اسلام آباد: (نیوز ڈیسک) مسلم لیگ ن کی نائب صدر و چیف آرگنائزر مریم نواز شریف نے پارٹی رہنما ڈاکٹر طارق فضل چودھری کی رہائش گاہ جا کر ان کے صاحبزادے کی وفات پر اظہار تعزیت کیا۔
مریم نواز شریف نے اہل خانہ سے اظہار ہمدردی کیا، نائب صدر مسلم لیگ ن نے مرحوم کے درجات کی بلندی اور اہل خانہ کے لئے صبر جمیل کی دعا کی۔
چیف آرگنائزر اور سینئیر نائب صدر مریم نوازشریف کی رہنما مسلم لیگ ن ڈاکٹر طارق فضل چودھری کے گھر آمد، ان کے صاحبزادے کے انتقال پر اظہار تعزیت کیا۔ pic.twitter.com/0kziOTizeA
— PMLN (@pmln_org) August 14, 2023
مریم نواز شریف نے ڈاکٹر طارق فضل چودھری سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آپ نے بہت بڑا صدمہ ہمت سے جھیلا ہے۔