سی پیک کے 10 سال مکمل ہونے پر 100 روپے کا سکہ جاری کیا جائے گا
اسلام آباد (نیوز ڈیسک) ملک میں 100 روپے کا سکہ جاری کرنے کا فیصلہ، سی پیک کے 10 سال مکمل ہونے پر 100 روپے کا سکہ جاری کیا جائے گا۔ تفصیلات کے مطابق اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے 100 روپے کا سکہ جاری کرنے کا فیصلہ کر لیا۔ ا سٹیٹ بینک کے اعلامیہ کے مطابق سی پیک کے 10 سال مکمل ہونے پر 100 روپے کا سکہ جاری کیا جائے گا۔ جبکہ سی پیک کے 10 سال مکمل ہونے پر خصوصی ڈاک ٹکٹ بھی جاری کر دیا گیا۔
واضح رہے کہ اسٹیٹ بینک کی جانب سے حالیہ کچھ عرصے کے دوران متعدد مواقعوں پر یادگاری سکے اور نوٹ جاری کر چکا۔ اسٹیٹ بینک ملک کے اہم مواقعوں پر خصوصی یادگاری سکے اور نوٹ جاری کرتا ہے۔ رواں سال اپریل کے دوران اسٹیٹ بینک نے 50 روپے مالیت کا سکہ جاری کرنے کا اعلان کیا تھا۔
مرکزی بینک نے اسلامی جمہوریہ پاکستان کے 1973کے آئین کی گولڈن جوبلی کے موقع پر50روپے کا یادگاری سکہ جاری کرنے کا اعلان کیا تھا۔
سکے کی خصوصیات کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ 30ملی میٹر سکے کا وزن 13.5گرام جبکہ سکہ تانبے اور نکل کا مرکب ہے۔ سکے کے رخ پر ہلالی چاند، پانچ نوکوں والا ستارہ نقش ہے۔ سکے کی پشت پر انگریزی اسکرپٹ میں آئین اسلامی جمہوریہ پاکستان کے عنوان سے کتاب کی تصویر ہے اور گولڈن جوبلی کی مدت 1973سے2023درج ہے۔ جبکہ اسٹیٹ بینک نے جولائی میں 75 روپے کا یادگاری نوٹ جاری کرنے کا اعلان کیا تھا۔
اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے اپنی75ویں سالگرہ کے موقع پر 75 روپے کا نیا یادگاری نوٹ جاری کیا۔ نئے 75 روپے کے نوٹ کے فرنٹ پر قائداعظم اور عقب میں محترمہ فاطمہ جناح کی تصویر موجود ہیں جبکہ نوٹ پر متبادل توانائی کی اہمیت اجاگر کرنے کیلئے ونڈ مل اور سولر پینل بنائے گئے ہیں۔ نوٹ پر خطاطی سے بنی اسٹیٹ بینک کی عمارت بھی نوٹ پر موجود ہے۔