اسلام آباد: (نیوز ڈیسک) الیکشن کمیشن نے کہا ہے کہ توشہ خانہ کیس کے فیصلے کے اثرات تحریک انصاف کی پارٹی پر بھی آئیں گے۔
الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ پارٹی کی سربراہی کیلئے بھی وہی تقاضے ہیں جو رکن قومی اسمبلی بننے کیلئے ہیں، رکن پارلیمنٹ بننے کی اہلیت نہ رکھنے والا پارٹی کی سربراہی نہیں کرسکتا۔
ذرائع الیکشن کمیشن کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کی پارٹی سربراہی کی اہلیت کے معاملے پر الیکشن کمیشن میں جلد اجلاس کا امکان ہے۔