توشہ خانہ فوجداری کیس قابل سماعت ہونے کیخلاف اپیل پر فیصلہ محفوظ

اسلام آباد: (نیوز ڈیسک) اسلام آباد ہائیکورٹ نے توشہ خانہ فوجداری کیس قابل سماعت ہونے کیخلاف اپیل پر فیصلہ محفوظ کر لیا، کل سنایا جائے گا۔

ٹرائل کورٹ میں حق دفاع بحال کرنے کی درخواست قابل سماعت ہونے سے متعلق بھی فیصلہ کل جاری ہو گا، حق دفاع بحالی کی درخواست پر سماعت کے دوران حکم امتناع کی درخواست پر بھی فیصلہ کل جاری ہو گا۔

چیئرمین پی ٹی آئی کی کیس دوسری عدالت منتقلی درخواست پر بھی کل فیصلہ جاری ہو گا۔

چیف جسٹس عامر فاروق نے آج چیئرمین پی ٹی آئی کی درخواستوں پر آج فیصلہ محفوظ کیا، عدالت نے فریقین کے دلائل کے بعد 8 درخواستوں پر فیصلہ محفوظ کیا۔