لاہور: (نیوز ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف نے سابق وزیر دفاع پرویز خٹک کی پارٹی (پی ٹی آئی پارلیمنٹیر ینز) میں شامل ارکان کی بنیادی رکنیت ختم کر دی۔
پارٹی رکنیت ختم ہونے والوں میں سابق وزیر اعلیٰ محمود خان، سابق مشیر ضیاء اللہ بنگش، احمد حسین شاہ، اقبال وزیر، اشتیاق آرمڑ سمیت دیگر ارکان شامل ہیں، پی ٹی آئی کی جانب سے کل 22 افراد کی پارٹی رکنیت ختم کی گئی ہے۔
سیکرٹری جنرل پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمر ایوب نے ارکان کو نوٹس جاری کر دیئے۔ واضح رہے کہ رواں ماہ سابق وزیرِ دفاع پرویز خٹک نے پاکستان تحریک انصاف پارلیمنٹیرینز بنانے کا اعلان کیا تھا۔