190ملین پاؤنڈ منتقلی کیس، نیب ایگزیکٹو بورڈ اجلاس کے نکات سامنے آگئے

نیب کو190ملین پاؤنڈ سپریم کورٹ کو منتقلی کا 2020 میں علم تھا، 190ملین پاؤنڈ سپریم کورٹ کو منتقل ہونے پر کیس نہیں چلایا جائے گا، پیسے منتقل نہ ہونے کی صورت ایکشن ہوگا۔ نیب ایگزیکٹو بورڈ 2020ء کے اجلاس کے نکات

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) سپریم کورٹ کو 190ملین پاؤنڈ منتقلی کیس کے نیب ایگزیکٹو بورڈ اجلاس کے نکات سامنے آگئے، جس کے تحت نیب کو 190ملین پاؤنڈ سپریم کورٹ کو منتقلی کا 2020میں علم تھا،سپریم کورٹ کو 190ملین پاؤنڈ منتقل نہ ہونے کی صورت ایکشن ہوگا۔ اے آروائی نیوز کے مطابق سپریم کورٹ کو 190ملین پاؤنڈ منتقلی کیس کے نیب ایگزیکٹو بورڈ اجلاس کے نکات سامنے آگئے، نیب نے 2020میں 190ملین پاؤنڈ کیس کو بند کرنے کا فیصلہ کیا تھا، نیب ایگزیکٹو بورڈ منٹس کے تحت 190ملین پاؤنڈ سپریم کورٹ کو منتقل ہوں گے، 190ملین پاؤنڈ سپریم کورٹ کو منتقل ہونے پر کیس نہیں چلایا جائے گا۔
سپریم کورٹ کو 190ملین پاؤنڈ منتقل نہ ہونے کی صورت ایکشن ہوگا، نیب ایگزیکٹو بورڈ میں 26 فروری 2020 کو ہائیڈ پارک کا معاملہ زیرغور آیا تھا، دستاویز کے مطابق نیب ایگزیکٹو بورڈ کے 2020 کے اجلاس میں ڈی جی آپریشنز نے تفصیلات بتائیں۔
معاہدے کے مطابق برطانیہ سے 190 ملین پاؤنڈ سپریم کورٹ کو منتقل ہوگئے، نیب ایگزیکٹو بورڈ منٹس فائنل کے مطابق نیب کو 190ملین پاؤنڈ سپریم کورٹ کو منتقلی کا 2020 میں علم تھا۔

دوسری جانب 190 ملین پاؤنڈ اسکینڈل،عدالت نے عمران خان اور بشریٰ بی بی کی عبوری ضمانت میں توسیع کر دی۔ احتساب عدالت میں 190 ملین پاؤنڈ اسکینڈل اور توشہ خانہ کیسز کی سماعت ہوئی، جج محمد بشیر نے کسیز کی سماعت کی۔ بیرسٹر گوہر نے بتایا کہ خواجہ حارث سپریم کورٹ میں مصروف تھے اور پھر انہوں نے ہائیکورٹ جانا ہے۔ ڈپٹی پراسیکوٹر نیب سردار مظفر نے کہا کہ یہ ہر تاریخ پر یہی کہتے ہیں،عبوری ضمانت کا کیس ہے۔
جج نے ریمارکس دئیے کہ انہیں کل کی تاریخ دے دیں۔ بیرسٹر گوہر نے بتایا کہ کل ہائیکورٹ جانا ہے،سپریم کورٹ کی ڈائریکشن آ گئی ہے۔ آگے چھٹیاں ہیں، چھٹیوں کے بعد کی تاریخ دے دیں۔ بشریٰ بی بی کی جانب سے حاضری سے استثنٰی کی درخواست دائر کی گئی جیسے عدالت نے مںظور کر لیا۔احتساب عدالت نے عمران خان اور بشریٰ بی بی کی 31 جولائی تک عبوری ضمانت میں توسیع کر دی،عدالت نے قرار دیا کہ 31 جولائی کو عبوری ضمانت پر حتمی دلائل ہوں گے۔