امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن کا بلاول بھٹو سے ٹیلیفونک رابطہ

نیویارک: (نیوز ڈیسک) امریکا کے وزیر خارجہ انٹونی بلنکن نے وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری سے ٹیلی فون پر بات چیت کی۔

اس موقع پر انٹونی بلنکن نے کہا کہ پاکستان کے ساتھ تعمیری، جمہوری شراکت داری کے خواہاں ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ پاکستانی معیشت کی بحالی، افغانستان اور علاقائی خدشات سمیت مشترکہ تحفظات پر بھی بات ہوئی۔


قبل ازیں وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے یورپی یونین کے اعلیٰ نمائندہ برائے خارجہ امور اور سکیورٹی پالیسی جوزپ بوریل سے ٹیلی فون پر بات چیت کی۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق وزیر خارجہ نے بلیک سی گرین انیشیٹو ( بی ایس جی آئی ) کی میعاد ختم ہونے پر پاکستان کے تحفظات سے آگاہ کیا۔