صدر علوی اور چودھری نثار کی طارق فضل سے ملاقات، بیٹے کے انتقال پر اظہار تعزیت

اسلام آباد: (نیوز ڈیسک) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی اور سابق وزیر داخلہ چودھری نثار نے مسلم لیگ (ن) کے رہنما طارق فضل چودھری سے بیٹے کے انتقال پر اظہار تعزیت کیا۔

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی ڈاکٹر طارق فضل چودھری سے ملاقات کیلئے ان کی رہائشگاہ پہنچے، صدر نے طارق فضل چودھری سے اُن کے جواں سال بیٹے کے انتقال پر گہرے دکھ، افسوس کا اظہار کیا اور مرحوم کے بلندی درجات، اہل خانہ کیلئے صبر جمیل کی دعا کی۔

سابق وزیر داخلہ چودھری نثار علی خان نے بھی مسلم لیگ (ن) کے رہنما ڈاکٹر طارق فضل چودھری سے ان کے گھر پر ملاقات کی اور صاحبزادے کی ناگہانی وفات پر تعزیت و فاتحہ خوانی کی، چودھری نثار نے لواحقین اور جملہ برادری سے دلی ہمدردی کا اظہار بھی کیا۔