پاکپتن: (نیوز ڈیسک) حضرت بابا فرید الدین مسعود گنج شکرؒ کے 781 ویں عرس کی 15 روزہ تقریبات کا سلسلہ جاری ہے۔
مزار شریف پر بہشتی دروازہ کھولنے کی سب سے بڑی رسم آج ادا ہوگی، رسم 5 یوم تک جاری رہے گی، 5 راتوں میں 10 لاکھ سے زائد لوگ بہشتی دروازے سے گزریں گے۔
ڈی پی او کا کہنا ہے کہ تمام تر راستوں پر گیٹ اور کیمرے نصب کر دیئے گئے جہاں پر 3 ہزار اہلکار ڈیوٹی سر انجام دیں گے۔