کراچی(بیورو رپورٹ) کراچی کے علاقے گلستان جوہر میں ایک دکان میں ہونے والے سلنڈر دھماکے کے نتیجے میں خاتون اور 2 بجے جاں بحق جبکہ 2 افراد زخمی ہوگئے. پولیس کے مطابق دھماکا گلستان جوہر کے کراﺅن گارڈن اپارٹمنٹ میں واقع پیزا کی دکان میں سلنڈر پھٹنے سے ہوا دھماکے میں 32 سالہ خاتون اور چار و دو سال کے 2 بچے جاں بحق ہوگئے.
لاشوں اور زخمیوں کو جناح ہسپتال منتقل کردیا گیا جہاں زخمیوں کا علاج جاری ہے پولیس نے کہا کہ واقعے کی مزید تحقیقات کی جارہی ہیں. واضح رہے کہ ملک کے بڑے شہروں میں غفلت کے باعث سلنڈر پھٹنے کے واقعات اکثر پیش آتے رہتے ہیں گزشتہ سال دسمبر میں کراچی کے علاقے نیو کراچی میں ایگ گھر میں ہونے والے سلنڈر دھماکے میں ایک بچہ جاں بحق جبکہ 6 افراد زخمی ہوگئے تھے. پولیس نے بتایا تھا کہ نیو کراچی سیکٹر 5 ڈی میں دعا چوک کے قریب ایک مکان میں سلنڈر دھماکا ہوا پولیس کے مطابق دھماکے کے بعد آگ بھجانے والی گاڑیاں اور پولیس حفاظتی سامان کے ساتھ موقع پر پہنچ گئیں.
60 سالہ خاتون نے مس بیوٹی کوئین کا خطاب جیت لیا
ویتنام،مریض کے پیٹ سے زندہ مچھلی برآمد
وزیراعظم نے کسانوں کی شکایت کا نوٹس لے لیا ، گندم کی فوری خریداری کا حکم
ایف بی آر کے سینئر افسران کو عہدوں سے کیوں ہٹایا گیا؟ وجوہات سامنے آ گئیں
روٹی زائد قیمت پر فروخت کرنے والوں کیخلاف کریک ڈائون جاری، 115 افراد گرفتار
خود ساختہ کھاد مہنگی کرنے پر کمپنیوں کو جواز پیش کرنے کی ہدایت
عاصم محمود نے جہیز اور شادیوں پر اضافی اخراجات کیخلاف مہم شروع کردی
کترینہ کیساتھ فلم کی پیشکش،ابرارالحق اتنی لمبی نہ چھوڑیں، مشی خان
پاکستان کے نامورصداکار، اداکاراورشاعرطارق عزیز کا یوم پیدائش (کل) منایا جائیگا
ابرار الحق کا ‘کیٹ’ کے ساتھ کام سے انکار کا انکشاف