کراچی میں سلنڈر پھٹنے سے خاتون اور 2 بچے ہلاک‘ 2 افراد زخمی

کراچی(بیورو رپورٹ) کراچی کے علاقے گلستان جوہر میں ایک دکان میں ہونے والے سلنڈر دھماکے کے نتیجے میں خاتون اور 2 بجے جاں بحق جبکہ 2 افراد زخمی ہوگئے. پولیس کے مطابق دھماکا گلستان جوہر کے کراﺅن گارڈن اپارٹمنٹ میں واقع پیزا کی دکان میں سلنڈر پھٹنے سے ہوا دھماکے میں 32 سالہ خاتون اور چار و دو سال کے 2 بچے جاں بحق ہوگئے.
لاشوں اور زخمیوں کو جناح ہسپتال منتقل کردیا گیا جہاں زخمیوں کا علاج جاری ہے پولیس نے کہا کہ واقعے کی مزید تحقیقات کی جارہی ہیں. واضح رہے کہ ملک کے بڑے شہروں میں غفلت کے باعث سلنڈر پھٹنے کے واقعات اکثر پیش آتے رہتے ہیں گزشتہ سال دسمبر میں کراچی کے علاقے نیو کراچی میں ایگ گھر میں ہونے والے سلنڈر دھماکے میں ایک بچہ جاں بحق جبکہ 6 افراد زخمی ہوگئے تھے. پولیس نے بتایا تھا کہ نیو کراچی سیکٹر 5 ڈی میں دعا چوک کے قریب ایک مکان میں سلنڈر دھماکا ہوا پولیس کے مطابق دھماکے کے بعد آگ بھجانے والی گاڑیاں اور پولیس حفاظتی سامان کے ساتھ موقع پر پہنچ گئیں.

اپنا تبصرہ بھیجیں