فواد اسد کی بطور ڈی جی آئی بی تعیناتی تین سال کے لیے کی گئی، وزیراعظم کی منظوری کے بعد نوٹیفیکیشن جاری کر دیا گیا
اسلام آباد (نیوز ڈیسک) وزیراعظم شہباز شریف نے ایڈیشنل ڈی جی آئی بی فواد اسد کو ڈی جی آئی بی تعینات کر دیا۔تفصیلات کے مطابق انٹیلی جنس بیورو کے ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل فواد اسد اللہ خان کو وزیراعظم کی منظوری سے ڈائیریکٹر جنرل انٹیلیجنس بیورو تعینات کر دیا گیا،فواد اسد کی مدت ملازمت میں 3 سال کے لیئے توسیع بھی کر دی گئی۔
فواد اسد کو ڈی جی آئی بی تعینات کرنے کا نوٹیفیکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔فواد اسد کی تعیناتی تین سال کے لیے کی گئی ہے۔ وزیراعظم نے آئی بی کو پیش ورانہ خطوط پر چلانے کے لیے ڈی جی کو ٹاسک بھی دیا۔فواد اسد کی تقرری ملکی وغیر ملکی سیکیورٹی کے حوالے سے خدمات پر کی گئی۔