اسلام آباد: (نیوز ڈیسک) ڈالر کی قدر بڑھنے سے عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمت گر گئی۔
برینٹ خام تیل کی فی بیرل قیمت میں 1.49 ڈالر کی کمی ہوئی جس کے بعد برینٹ خام تیل کی فی بیرل قیمت 79.87 ڈالر ریکارڈ کی گئی ہے۔
ڈالر کی قدر بڑھنے سے ڈبلیو ٹی آئی خام تیل کی قیمت بھی کم ہوئی ہے، 1.47 ڈالر کمی کے بعد ڈبلیو ٹی آئی خام تیل کی فی بیرل قیمت 75.42 ڈالر پر آگئی ہے۔