شنگھائی تعاون تنظیم کا اجلاس آج، وزیراعظم بذریعہ ویڈیو لنک شرکت کرینگے

نئی دہلی: (نیوز ڈیسک) شنگھائی تعاون تنظیم کی کونسل آف ہیڈز آف سٹیٹ کا 23 واں اجلاس آج ہوگا۔

وزیر اعظم شہباز شریف آج ویڈیو لنک کے ذریعہ اجلاس میں شرکت کریں گے، وزیر اعظم کو کانفرنس میں شرکت کی دعوت بھارت کے وزیر اعظم نے دی تھی۔

شنگھائی تعاون تنظیم کے اعلیٰ ترین فورم پر علاقائی مسائل پر غور کیا جائے گا، ایس سی او کے رکن ممالک کے درمیان تعاون کی مستقبل کی سمت پر مشاورت کی جائے گی۔

اس سال اجلاس میں تنظیم کے نئے رکن کے طور پر ایران بھی شریک ہوگا۔