میں پاکستان کے لیے ہوں، پاکستان کے لیے تحریک انصاف ہے۔پی ٹی آئی رہنما فردوس شمیم نقوی کی گفتگو
کراچی(نیوز ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فردوس شمیم نقوی کا کہنا ہے میں آزادی کے لیے کھڑا ہوں۔انہوں نے کراچی کی سٹی کورٹ میں پیشی کے موقع پر میڈیا سے غیر رسمی گفتگو کے دوران مزید کہا کہ مجھے سمجھ نہیں آتا لوگوں کو کس بات کی فکر ہے۔زندگی، موت، عزت ،ذلت دینے والا اللہ ہے۔فردوس شمیم نے مزید کہا میں پاکستان کے لیے ہوں، پاکستان کے لیے تحریک انصاف ہے۔