اسلام آباد: (نیوز ڈیسک) وفاقی وزیر خزانہ و سینیٹر اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ اوپن مارکیٹ میں روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قیمت 270 سے 272 روپے تک آگئی ہے، ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر میں بہتری آ رہی ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اسحاق ڈار نے قوم کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروبار کے پہلے دن 2334 پوائنٹس کا اضافہ ہوا، مئی کے مقابلے میں جون میں مہنگائی کی شرح 29.4 فیصد تک آگئی، یہ شرح مئی 2023 میں 38 فیصد ریکارڈ کی گئی تھی۔
وفاقی وزیر خزانہ نے کہا کہ حکومت معیشت کی بہتری کیلئے ترجیحی بنیادوں پر اقدامات کر رہی ہے جس کے نتائج آنا شروع ہوگئے ہیں۔