کراچی (شوبز ڈیسک) پاکستان شوبز شخصیات کی جانب سے تحریکِ انصاف کے چیئرمین عمران خان کی ممکنہ گرفتاری پر غم و غصے کا اظہار کیا جا رہا ہے۔ فنکاروں کی ایک بڑی تعداد عمران خان کی حامی ہے اور موجودہ حکو مت کے خلاف آواز اٹھاتی دکھائی دیتی ہے تاہم عمران خان کی ممکنہ گرفتاری کیلئے لاہور زمان پارک کی کشیدہ صورتحال پر ان فنکاروں کی جانب سے شدید مذمت کی جا رہی ہے۔
پاکستان شوبز کی سینئر اداکارہ عتیقہ اوڈھو نے انسٹاگرام پر عمران خان کی ایک ماضی کی تصویر شیئر کرتے ہوئے ان کی حفاظت کی دعائیں کیں۔ عتیقہ اوڈھو نے کہا کہ جیسا عمران خان کے ساتھ سلوک کیا جا رہا، کوئی بھی اس کا مستحق نہیں ہے۔ سینئر اداکار عدنان صدیقی نے ٹوئٹر پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے ہر شعبے سے تعلق رکھنے والے افراد کو اس سے قبل کبھی اس جذبے کے ساتھ کسی لیڈر کیلئے اکھٹا ہوتے نہیں دیکھا۔
گلوکار فرحان سعید نے ملکی صورتحال پر افسوس کا اظہار اور عمران خان کی حمایت کرتے ہوئے لکھا کہ جب عمران خان وزیرِاعظم بنے تو بہت سے فنکاروں نے ان کی حمایت کی اور انہیں مبار کباد بھی دی یہاں تک کہ یہ لوگ ان سے ملاقات کرنے بھی گئے۔ فرحان سعید نے ساتھی فنکاروں کے ساتھ مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ اب یا تو انہوں نے عمران خان کے بارے میں اپنی رائے بدل لی ہے جو کہ سب کا حق ہے یا پھر وہ بولنے سے گھبرا رہے ہیں جو کہ ایک تشویشناک بات ہے۔
اداکارہ مایہ علی نے بھی عمران خان کے ساتھ اظہار یکجہتی کرتے ہوئے ان کی حفاظت کی دعا کی۔ اداکار فہد مرزا نے لاہور کی کشیدہ صورتحال پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ اب وہ یہ ماننے پر مجبور ہو گئے ہیں کہ یہ لوگ عمران خان کو زہر دینا چاہتے ہیں جو ہفتوں اور مہینوں بعد اثر کرے گا
کراچی میں گیسٹرو کے مریضوں میں اضافہ، ماہرین کا احتیاطی تدابیر اختیارکرنے کا مشورہ
عرب ممالک میں عیدالاضحیٰ کب ہوگی؟ تاریخ سامنے آگئی
سونے کی فی تولہ قیمت میں پھر اضافہ
ڈپریشن کی شکار بھارتی اداکارہ نے خودکشی کرلی
وزن یا ذیابیطس کے خدشے سے بے فکر ہوکر آم کھائیں مگر اعتدال میں
سعودی وزارت حج و عمرہ نے نسک سمارٹ کارڈ متعارف کرا دیا
اقرار الحسن کی دوسری اہلیہ نے شوہر کی تیسری شادی کی تصدیق کردی
مخصوص نشستوں کا معاملہ: سپریم کورٹ نے پشاور ہائیکورٹ کا فیصلہ معطل کر دیا
پاکستان اب امداد نہیں کاروبار پر توجہ دے رہا ہے: مصدق ملک
اسرائیل نے غزہ کے گنجان آباد ترین شہر رفح پر بڑے حملے کا آغازکردیا‘19فلسطینی ہلاک