پیپلز پارٹی میں میری جوتی جاتی ہے

آصف زرداری سے ملاقات کا سوچ بھی نہیں سکتا،شاہ محمود قریشی نے آصف علی زرداری کے ساتھ ملاقات کی رپورٹس کو یکسر مسترد کردیا

لاہور (نیوز ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شاہ محمود قریشی نے سابق صدر آصف علی زرداری کے ساتھ ملاقات کی رپورٹس کو یکسر مسترد کردیا ہے۔ نجی ٹی وی کے مطابق سابق وزیر خارجہ نے کہا کہ پی ٹی آئی کے منحرف رکن راجا ریاض نے یہ ’جعلی خبر‘ پھیلائی۔انہوں نے کہا کہ وہ پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین سے ملاقات کا سوچ بھی نہیں سکتے۔
شاہ محمود قریشی نے کہا کہ وہ ملتان میں اپنے بیٹے کی انتخابی مہم میں مصروف ہیں اور لاہور نہیں گئے تھے جہاں اتوار کے روز آصف زرداری موجود تھے۔شاہ محمود نے کہا کہ جو عزت اور وقار مجھے پی ٹی آئی قیادت اور کارکنان نے دیا وہ میرے لیے بہت بڑا سرمایہ ہے، میں اس کو کبھی بھلا نہیں سکتا۔انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی میں میری جوتی جاتی ہے۔

چند روز قبل ملتان میں زین محمود قریشی کی انتخابی مہم کے دوران شاہ محمود قریشی نے اپنی پارٹی تحریک انصاف سے شکووں کے انباز لگا دئیے تھے۔

انہوں نے الزام لگاتے ہوئے کہا 2018 کےالیکشن میں میرے خلاف میری اپنی پارٹی نے سازش کی ،جبکہ میری پارٹی نے ہی مجھے پی پی 217 سے الیکشن ہرایا تھا، شاہ محمود قریشی کا کہناتھا کہ انہوں نے عمران خان کو بھی کہا تھا کہ پنجاب کی یہ کیفیت نہ ہوتی،اگر میں یہاں سے ایم پی اے ہوتا،واضح رہے 2018 کے الیکشن میں آزاد حیثیت سے انتخابات میں حصہ لینے والے سلمان نعیم نے صوبائی اسمبلی نشست پر شاہ محمود قریشی کو 3 ہزار 578 ووٹوں سے شکست دی تھی اور بعدازاں حکومت سازی کے دوران انہوں نے عمران خان سے ملاقات کے بعد تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان کیا تھا،واضح رہے کہ پی پی 217 ضمنی الیکشن کے لیے زین قریشی نے کاغذات نامزدگی جمع کروا ئے جس کے بعد سلمان نعیم کا مقابلہ زین قریشی سے متوقع ہے،جہانگیرترین گروپ کے سلمان نعیم کون لیگ کا ٹکٹ ملا جس کے بعد انہوں نے بھی کاغذات نامزدگی جمع کرا دئیے،زین قریشی نے جنرل الیکشن میں علی موسیٰ گیلانی کوہرایا تھا،یاد رہے کہ 2018 کے الیکشن میں آزاد امیدوار سلمان نعیم نے شاہ محمود قریشی کو پی پی 217 سے شکست دی تھی،الیکشن کمیشن نے پنجاب اسمبلی کی نشست پی پی 217 ملتان سے کامیاب امیدوار محمد سلمان کو نااہل بھی قراردیا تھا،الیکشن کمیشن کے فیصلے میں کہا گیا تھا کہ نادرا ریکارڈ کے مطابق محمد سلمان کی عمر الیکشن کے وقت 25 سال سےکم تھی اور الیکشن لڑنے کا اہل نہیں تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں