پروپ گن حادثے کی وجہ سے میرا دل ٹوٹ چکا ہے،امریکی اداکار ایلک بالڈون

لاس اینجلس(شوبز ڈیسک) معروف امریکی اداکار ایلک بالڈون کا کہنا ہے کہ پروپ گن کی وجہ سے ہونے والی سینما فوٹوگرافر کی حادثاتی موت سے میرا دل ٹوٹ چکا ہے۔امریکی ذرائع ابلاغ کے مطابق ایلک بالڈون نے اپنے ایک ٹویٹر پیغام میں بتایا کہ میرے پاس وہ الفاظ نہیں ہیں جن سے میں اپنی فلم کی ڈائریکٹر آف سینما ٹوگرافی ہلئینا ہچنز کی افسوسناک موت پر صدمے اور غم کا اظہار کرسکوں ۔

انہوں نے کہا کہ ہلینا ایک بیوی ماں اور اپنے ساتھیوں میں انتہائی مقبول تھیں میں پولیس تحقیقات میں مکمل تعاون کر رہا ہوں میرا دل ہلیئنا کے شوہربیٹے، تمام دوستوں اور چاہنے والوں کے لئے بہت تکلیف میں ہے۔واضح رہے کہ گزشتہ دنوں میکسیکو میں فلم ‘رسٹ’ کی شوٹنگ کے دوران اداکار ایلک بالڈون ن کی پروپ گن سے چلائی جانے والی گولی سے سنیماٹوگرافر زخمی ہوگئی تھیں جنہیں حادثے کے فوراً بعد ہیلی کاپٹر کے ذریعے اسپتال منتقل کیا گیا لیکن وہ ہلاک ہو گئیں جبکہ زخمی ہونے والے ہدایت کار جول سوزا اسپتال میں زیرِ علاج ہیں۔ عام طور پر فلموں کے سیٹ پر پروپ ہتھیار استعمال کرنے سے متعلق سخت قوانین ہوتے ہیں لیکن اس کے باوجود بھی اس طرح کے حادثات دیکھنے میں آتے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں