لاہور(حالات کرائم ڈسک) لاہور میں خاتون کو ہراساں کرنے کا ایک اور واقعہ، اوباش نوجوان راہ چلتی خاتون کے ساتھ چھیڑ خانی کرتا رہا، ویڈیو منظر عام پر آ گئی- تفصیلات کے مطابق لاہورکے علاقے ہربنس پورہ میں ایک اوباش نوجوان نے را ہ چلتی خاتون کو جنسی طور پر ہراساں کر دیا،واقعے کی ویڈیو سامنے آنے کے بعد پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے مقدمہ درج کرلیا ہے اور ملزم کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ سفید چادر اوڑھے ایک خاتون گلی میں سے گزر رہی ہے، اسی دوران پیلی شرٹ اور کیپ میں ملبوس موٹرسائیکل سوار نوجوان اس کا بار بار راستہ روکتا ہے، خاتون راستہ بدلتی ہے لیکن نوجوان اسے بار بار تنگ کرتا ، آوازیں کستا اور اشارے کرتا ہے۔پولیس نے نامعلوم موٹرسائیکل سوار کے خلاف مقدمہ درج کرکے تلاش شروع کر دی ہے، ملزم کی شناخت کیلئے سی سی ٹی وی کیمروں کی ویڈیوز سے بھی مدد لی جا رہی ہے۔
ازبک وزیر خارجہ بختیار سیدوف 2 روزہ دورے پر پاکستان پہنچ گئے
کسی کی رائے پر شب خون مارنا جمہوریت و انسانیت کی توہین ہے: حافظ نعیم الرحمان
ہم نے 76سال جھوٹ بولا ، سچ کو چھپایا ہے عوام کو سچ جاننے کا پورا حق ہے‘اعلی عدلیہ کے معاملات میں مداخلت آئین کے ساتھ کھلواڑ ہے.جسٹس اطہر من اللہ
ترجمان پاک فوج کا بیان تضادات سے بھرپور ذہن کی غمازی کر رہا تھا، رؤف حسن
انتشاری ٹولے سے ہم کوئی بات نہیں کرسکتے ، یہ سیاسی جماعتوں کو زیب دیتی ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر
ملک بھر میں گیس کی قیمتوں کا یکساں فارمولا لانے کی کوششں
بھارتی ٹیم اس وقت پاکستان بھیجیں گے جب حکومت اجازت دے گی،نائب صدر بی سی سی آئی
ڈالر کے انٹر بینک اور اوپن مارکیٹ ریٹ کم ہوگئے
چند گھریلو ٹوٹکوں سے منہ کے چھالوں سے نجات پائیں
کرکٹ کے دوران نازک حصے پر گیند لگنے سے 11 سالہ لڑکا انتقال کرگیا