راولپنڈی (حالات کرائم ڈسک) راولپنڈی پولیس نے چوری اورنقب زنی کی وارداتوں میں مطلوب4 ملزمان گرفتارکر کے چوری شدہ رقم اورکمپیوٹر آلات برآمدکر لئے تھانہ سٹی پولیس نے چوری کی وارداتوں میں مطلوب آمنہ بی بی ،ارم بی بی اورزبیدہ بی بی کو گرفتار کر کے چوری شدہ رقم برآمدکر لی ،تھانہ رتہ امرال پولیس نے نجی سکول میں نقب زنی کی واردات میں مطلوب افتخار حسین سے چوری شدہ کمپیوٹرآلات برآمد کرلئے۔ا تھانہ چونترہ پولیس نے محمد قابل ،امیر سلطان ،محمد عدنان اورلیاقت سی4کلاشنکوف مع ایمونیشن، محمد ربنواز سے 1رائفل تھری ناٹ تھری جبکہ محمد اصغر اورمحمد حمید سے 2پستول 30بور مع ایمونیشن ،تھانہ نصیر آباد پولیس نے اسد علی اورطاہر ایوب سی2پستول 30بور مع ایمونیشن ،تھانہ ویسٹریج پولیس نے اسد اللہ اورشوکت اللہ سی2پستول 30بور مع ایمونیشن ،تھانہ بنی پولیس نے راجہ مبشر سی1پستول30بور برآمدکر لیا۔ تھانہ پیرودھائی پولیس نے قتل اوردھوکہ دہی کے مقدمات میں مطلوب 2اشتہاری گرفتارکر لئے پولیس نے قتل کے مقدمہ میں مطلوب اشتہاری علی اصغر کو گرفتارکرلیاجس نے اپنے دیگر ساتھیوں کے ہمراہ شاہد محمود کو گھریلو رنجش کی بنا پر فائرنگ کرکے قتل کردیا تھا واقعہ کا مقدمہ مقتول کے بھائی کی مدعیت میں مارچ 2021میں درج کیاگیاتھاپولیس نے دوسری کاروائی میں دھوکہ دہی کے مقدمہ میں مطلوب اشتہاری جہاں آرا کو گرفتارکرلیاجوسال 2020سے پیرودھائی پولیس کو مطلوب تھی خاتون نے جعلی دستاویز ات تیار کروا کے زمین اپنے نام کروا لی تھی۔ تھانہ سول لائن پولیس نے احسن رشید سی1کلو800گرام چرس ،تھانہ نصیر آبادپولیس نے اطلس خا ن سی1کلو220گرام چرس ، محمد عثمان سی110گرام چرس،تھانہ صدربیرونی پولیس نے وقاص گلزارسی120گرام چرس،وسیم حید رسی200گرام چرس اورنعیم انجم سے 5لیٹرشراب ،تھانہ مری پولیس نے قیصر محمود سے 300گرام چرس،تھانہ صا دق آباد پولیس نے عبد الصمد سی5لیٹر شراب برآمد کر لی۔ تھانہ وارث خان پولیس نے ساﺅنڈ سسٹم ایکٹ کی خلاف ورزی اورشیشہ نوش کرنے والے 7ملزمان گرفتارکر کی7شیشے،2 فلیورز اورساﺅنڈ سسٹم برآمدکر لئے پولیس نے ساﺅنڈ سسٹم ایکٹ کی خلاف ورزی اورشیشہ نوش کرنے والے عبداللہ ،ریاست جان ،سیف کامران ،حسن خان ،احسن علی ،بابر اسحاق اورملک منیرکو گرفتار کر کی7شیشے،2 حقہ فلیورز اورساﺅنڈ سسٹم برآمدکرلئے۔
حمل ماؤں کی عمر تیزی سے بڑھاتا ہے: نئی تحقیق میں انکشاف
سوزوکی کے بعد ایک اور کمپنی نے گاڑی سستی کرنے کا اعلان کر دیا
پاکستانی امریکن ڈاکٹر غزہ جاکر زخمی فلسطینیوں کا علاج کرنے لگے
پی ٹی اے کا نان فائلرز کی سم بلاک کرنے سے انکار
محمد حارث نے ٹیم میں واپسی کے لیے پی آر مہم چلائی ‘ احمد شہزاد کا الزام
سنار نے اپنی ہی دکان لٹوا دی، تفتیش میں اہم انکشافات
گائے کے دودھ میں برڈ فلو وائرس کیا انسانوں کیلئے خطرہ ہے؟
باکسر عامر خان ایک دن کے لئے اعزازی کیپٹن بن گئے
سعودیہ کے معروف شاعر شہزادہ بدر بن عبد المحسن انتقال کرگئے
سونے کی فی تولہ قیمت میں آج بھی سینکڑوں روپے کی کمی