پاکستان میں کورونا وائرس سے مزید 98 اموات

سماجی فاصلے، ماسک کو نظر انداز کرنے اور ایس او پیز کی خلاف ورزیوں کے باعث پاکستان میں کورونا وائرس کی چوتھی لہر زور پکڑنے لگی، ملک کورونا مریضوں کے حوالے سے مرتب کی گئی فہرست میں 31 ویں نمبر پر پہنچ گیا۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے مزید 3 ہزار 316 کیسز سامنے آئے ہیں، مزید 98 افراد اس موذی وباء کے سامنے زندگی کی بازی ہار گئے، اس کے مزید 3 ہزار 270 مریض شفایاب ہو گئے، جبکہ مثبت کیسز کی شرح 6 اعشاریہ 33 فیصد ہو گئی۔

پاکستان بھر میں کورونا وائرس کے اب تک 26 ہزار 330 مریض انتقال کر چکے ہیں جبکہ اس موذی وائرس کے کُل مریضوں کی تعداد 11 لاکھ 86 ہزار 234 ہو چکی ہے۔

ملک بھر میں اسپتالوں، قرنطینہ سینٹرز، وینٹی لیٹرز اور گھروں میں کورونا وائرس کے 92 ہزار 315 مریض زیرِ علاج ہیں، جن میں سے 5 ہزار 478 مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے، جبکہ 10 لاکھ 67 ہزار 589 مریض اب تک اس بیماری سے شفایاب ہو چکے ہیں۔

گزشتہ 24 گھنٹوں میں ملک میں کورونا وائرس کے مزید 52 ہزار 314 ٹیسٹ کیئے گئے، جبکہ اب تک کُل 1 کروڑ 81 لاکھ 62 ہزار 771 کورونا ٹیسٹ کیئے جا چکے ہیں۔

پاکستان بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 11 لاکھ 88 ہزار 432 افراد کو کورونا وائرس کی ویکسین دی گئی، اب تک کُل 6 کروڑ 17 لاکھ 24 ہزار 580 کورونا ویکسین کی خوراکیں دی جا چکی ہیں جبکہ اب تک 1 کروڑ 94 لاکھ 27 ہزار 419 افراد کی مکمل ویکسینیشن ہو چکی ہے۔

سندھ میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد دیگر صوبوں سے زیادہ 4 لاکھ 39 ہزار 119 ہو چکی ہے، جبکہ اس سے کُل اموات 6 ہزار 995 ہو گئیں۔

پنجاب میں کورونا وائرس کے اب تک 4 لاکھ 5 ہزار 5 مریض رپورٹ ہوئے ہیں، جبکہ یہاں کُل ہلاکتیں دیگر صوبوں سے زیادہ ہیں جو 12 ہزار 96 ہو چکی ہیں۔

خیبر پختون خوا میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 1 لاکھ 65 ہزار 512 ہو چکی ہے، جبکہ اس سے یہاں کُل اموات 5 ہزار 130 ہو گئیں۔

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں 1 لاکھ 1 ہزار 249 کورونا وائرس سے متاثرہ مریض اب تک سامنے آئے ہیں، جبکہ اب تک یہاں کُل 877 افراد اس وباء سے جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

آزاد جموں و کشمیر میں کورونا وائرس کے اب تک 32 ہزار 873 مریض رپورٹ ہوئے ہیں، جبکہ اس کے باعث اب تک یہاں کُل 712 مریض وفات پا چکے ہیں۔

کورونا وائرس کے بلوچستان میں 32 ہزار 411 مریض اب تک رپورٹ ہوئے ہیں جہاں 342 افراد اس مرض سے انتقال کر چکے ہیں۔

گِلگت بلتستان میں 10 ہزار 65 کورونا وائرس کے مریض سامنے آئے ہیں جبکہ اس سے اب تک 178 افراد جاں بحق ہوئے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں