ملزم کے گھر پرناشتہ ،سی پی او راولپنڈی نے سب انسپکٹر ابوبکر معطل کردیا

راولپنڈی(کرائم رپورٹر) سی پی اوراولپنڈی احسن یونس نے تھانہ گوجر خان میں تعینات سب انسپکٹر ابو بکر کو معطل کرکے چارج شیٹ جاری کردی ہے اورایس پی صدر کو جلد از جلد محکمانہ انکوائری مکمل کرکے رپورٹ پیش کرنے کا حکم دیا ہے سب انسپکٹر ابوبکر کا ملزم کے گھر ناشتہ کرنے کے حوالے سے ویڈیو کلپ وائرل ہوا جس کی تصدیق و تحقیق کی جارہی ہے سی پی اونے کہاکہ محکمانہ وقار کو مسخ کرنے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں، راولپنڈی پولیس خود احتسابی اور شفافیت کے اصول پر عمل پیرا ہے جسے ہرصورت یقینی بنایا جائے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں