جسٹس فائز نظرثانی کیس، حکومتی درخواست پر اعتراض عائد ہونے کے خلاف اپیل

جسٹس فائز نظرثانی کیس، حکومتی درخواست پر اعتراض عائد ہونے کے خلاف اپیل

جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نظرثانی کیس میں حکومتی درخواست پر اعتراض عائد ہونے کے خلاف حکومت نے اپیل دائر کردی۔

حکومت نے رجسٹرار آفس کے اعتراضات ختم کر کے جسٹس فائز عیسیٰ کے خلاف کیس کی سماعت مقرر کرنے کی استدعا کی۔

حکومت نے جسٹس قاضی فائز کیس کے 26 اپریل کے فیصلے پر نظرثانی کی استدعا کر رکھی ہے جس میں موقف اختیار کیا گیا تھا کہ ایف بی آر کو جائیدادوں کی تحقیقات اور کارروائی سے نہیں روکا جا سکتا۔

واضح رہے کہ رجسٹرار آفس نے درخواست اعتراضات لگا کر واپس کر دی تھی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں