اے ٹی سی عدالت کے ایڈمن جج منظر علی گل نے فیصلہ تھانہ مستی گیٹ پولیس کی درخواست پر سنایا، عدالت نے قرار کہ ملزمان بارہا نوٹسز کے باوجود تفتیش میں شامل نہیں ہو رہے
لاہور ( نیوز ڈیسک ) لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت نے 5 اکتوبر کو لاہور میں احتجاج اور پولیس تشدد سے متعلق مقدمے میں وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور سمیت پی ٹی آئی کے متعدد رہنماوں کے وارنٹ گرفتاری جاری کردئیے ،انسداد دہشت گردی عدالت لاہور میں پانچ اکتوبر کو پی ٹی ائی کے لاہور میں احتجاج اور پولیس پر تشدد سے متعلق مقدمے کی سماعت ہوئی،اے ٹی سی عدالت کے ایڈمن جج منظر علی گل نے یہ فیصلہ تھانہ مستی گیٹ پولیس کی درخواست پر سنایا،عدالت نے قرار کہ ملزمان بارہا نوٹسز کے باوجود تفتیش میں شامل نہیں ہو رہے۔
انسداد دہشتگردی عدالت کے ایڈمن جج منظر علی گل نے جن پی ٹی آئی رہنماﺅں کے وارنٹ گرفتاری جاری کئے ان میں وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور، پی ٹی آئی رہنما حماد اظہر، سعید سندھو اور شہباز احمد شامل ہیں۔
پولیس نے موقف اختیار کیا کہ علی امین گنڈا پور سمیت دیگر شامل تفتیش نہیں ہو رہے،تھانہ مستی گیٹ پولیس کے مقدمہ درج کررکھا ہے۔
عدالت نے حکم دیا ہے کہ تمام مطلوبہ رہنماوں کو گرفتار کر کے عدالت میں پیش کیا جائے تاکہ مقدمے کی کارروائی آگے بڑھ سکے۔ کیس کی آئندہ سماعت کی تاریخ جلد متوقع ہے۔خیال رہے کہ چند روز قبل بھی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد نے شراب اور اسلحہ برآمدگی کیس میں وزیراعلی خیبرپختو انخواہ علی امین گنڈا پور کے وارنٹ گرفتاری برقرار رکھے تھے۔
وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا ہ علی امین گنڈاپور کے خلاف شراب اور اسلحہ برآمدگی کیس کی سماعت جوڈیشل مجسٹریٹ مبشر حسن چشتی نے کی تھی۔دوران سماعت وکیل صفائی نے عدالت میںیہ موقف اختیار کیا تھا کہ علی امین گنڈا پور پشاور ہائی کورٹ سے ضمانت پر تھے۔ عدالت پہلے بریت کی درخواست سن لے اس کیلئے حاضری بھی ضروری نہیں تھی۔وکلاءکے دلائل سننے کے بعد بعدازاں عدالت نے کیس کی مزید سماعت 26 اپریل تک ملتوی کردی تھی۔ علی امین گنڈاپور کے خلاف تھانہ بھارہ کہو میں مقدمہ درج کیا گیا تھا۔