کراچی (بیورو رپورٹ) کراچی کے علاقے لیاقت آباد میں پڑوسیوں نے جھگڑے کے بعد انتقام ایک دوسرے کے قربانی کے جانور سے لے لیا۔تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے لیاقت آباد میں انتہائی افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے جہاں محلے داروں میں جھگڑے کے بعد پڑوسی نے قربانی کے جانور پر تیزاب پھینک دیا۔پولیس کے مطابق کراچی کے علاقے لیاقت آباد نمبر 8 میں پڑوسیوں نے جھگڑے کا انتقام ایک دوسرے کے قربانی کے جانور سے لیا۔پولیس کے مطابق جھگڑے کے بعد ایک پڑوسی نے دوسرے کی گائے پر تیزاب پھینک دیا۔۔ذرائع کے مطابق علاقہ آباد نمبر آٹھ میں گلی میں لائٹ لگانے پر محلے داروں میں جھگڑا ہوا تھا جس کے بعد ایک جھگڑالو پڑوسی نے محلے دار کی قربانی کے جانور پر تیزاب پھینک دیا۔پولیس کے مطابق تیزاب پھینکنے والے شخص کو گرفتار کرلیا گیا ہے تاہم جانور کے مالک کی جانب سے قانونی کارروائی سے منع کرنے پر گرفتار شخص کو چھوڑ دیا گیا۔
کراچی میں گیسٹرو کے مریضوں میں اضافہ، ماہرین کا احتیاطی تدابیر اختیارکرنے کا مشورہ
عرب ممالک میں عیدالاضحیٰ کب ہوگی؟ تاریخ سامنے آگئی
سونے کی فی تولہ قیمت میں پھر اضافہ
ڈپریشن کی شکار بھارتی اداکارہ نے خودکشی کرلی
وزن یا ذیابیطس کے خدشے سے بے فکر ہوکر آم کھائیں مگر اعتدال میں
سعودی وزارت حج و عمرہ نے نسک سمارٹ کارڈ متعارف کرا دیا
اقرار الحسن کی دوسری اہلیہ نے شوہر کی تیسری شادی کی تصدیق کردی
مخصوص نشستوں کا معاملہ: سپریم کورٹ نے پشاور ہائیکورٹ کا فیصلہ معطل کر دیا
پاکستان اب امداد نہیں کاروبار پر توجہ دے رہا ہے: مصدق ملک
اسرائیل نے غزہ کے گنجان آباد ترین شہر رفح پر بڑے حملے کا آغازکردیا‘19فلسطینی ہلاک