ضلعی انتظامیہ کے مطابق صبح 6 بجے سے شام 6 بجے تک کرفیو نافذ رہے گا، تمام مین شاہراہوں پر آمدورفت معطل رہے گی، تمام شہری کرفیو کے اوقات میں انتظامیہ کے ساتھ مکمل تعاون کریں
شمالی وزیرستان ( نیوز ڈیسک ) شمالی وزیرستان میں سکیورٹی خدشات کے باعث دوسرے روز بھی کرفیو نافذ کر دیا گیا،ضلعی انتظامیہ کے مطابق صبح 6 بجے سے شام 6 بجے تک کرفیو نافذ رہے گا، تمام مین شاہراہوں پر آمدورفت معطل رہے گی،حکام کے مطابق کرفیو کا فیصلہ علاقے میں موجود سکیورٹی خطرات کے باعث کیا گیا، شہریوں کو ہدایت کی گئی کہ وہ کرفیو کے اوقات میں انتظامیہ کے ساتھ مکمل تعاون کریں۔
سفر کیلئے متبادل راستوں کا استعمال کریں۔ ضلعی انتظامیہ کا کہناہے کہ کرفیو کے دوران صبح 6 بجے سے شام 6 بجے تک تمام مین شاہراہوں پر آمدورفت معطل رہے گی۔حکام کا مزید یہ بھی کہنا ہے کہ سکیورٹی وجوہات کی بنا ءپر کرفیو لگانا ضروری تھا۔ یہ اقدام احتیاطی تدابیر کے طور پر اٹھایا گیا ہے۔
سکیورٹی اداروں کی طرف سے صورتحال پر مسلسل نظر رکھی جا رہی ہے۔
دوسری جانب مقامی افراد نے حکم نامے پر تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ کرفیو کے دوران تجارتی سرگرمیاں معطل ہوگئی ہیں۔یاد رہے کہ اس سے قبل گزشتہ ماہ بھی سیکورٹی خدشات کے پیش نظر شمالی اور جنوبی وزیرستان کے کئی علاقوں میں کرفیوں کے نفاذ کیا گیا تھا۔ ضلعی انتظامیہ نے کرفیو نافذ کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیاتھا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق جنوبی وزیرستان اپر کے ڈپٹی کمشنر سلیم جان کے مطابق ایک دن کیلئے جنوبی وزیرستان اپر میں کرفیو نافذ کیا گیا تھا۔
اس دوران مسافروں سے درخواست کی گئی تھی کہ وہ متبادل راستوں کا انتخاب کریں۔اس دوران آسمان منزہ سے لدھا اور مکین تک سڑکیں اور نواز کوٹ سے رزمک تک سڑکیں ٹریفک کیلئے بند رہیں گی۔ ٹانک میں بھی سیکیورٹی خدشات کے باعث مختلف علاقوں میں کرفیو نافذ رہنے کااعلان کیا گیا تھا۔ سیکیورٹی فورسز کی درخواست پر ضلعی انتظامیہ نے کرفیو کا نوٹیفکیشن جاری کردیا تھا۔شمالی وزیرستان میں بھی رزمک سب ڈویڑن میں صبح 6 بجے سے شام 6 تک کرفیو نافذ کردیا گیا تھا۔ڈپٹی کمشنر کے مطابق نواز کوٹ پل سے ڈنکن تحصیل رزمک تک کرفیو ہوگا جب کہ ڈنکن سے میلوگئی پل تحصیل دوسلی تک مکمل کرفیو نافذ رہے گا۔