کشمیر گھومنے کے لیے جانے والے 2 بھائی بیویوں سمیت جاں بحق ہو گئے

لاہور(بیورو رپورٹ) کشمیر گھومنے کے لیے جانے والے 2 بھائی بیویوں سمیت جاں بحق ہو گئے۔تفصیلات کے مطابق سیر و سیاحت کے لئے جانے والی فیملی کی گاڑی دریائے نیلم جورا کے مقام پر حادثہ کا شکار ہو گئی ،المناک حادثہ میں 2 سگے بھائی ان کی بیویاں ،والدہ اور دو بچے جاں بحق ہو گئے جبکہ دو بچے معجزانہ طور پر بچ گئے۔ محلہ اسلام پورہ کے رہائشی ارشاد حسین کے اہل خانہ کے مطابق نادر کامران، مدیحہ ان کے بچے احمد ،علینہ ،طیبہ اور ایک بچی کا نام معلوم نہیں ہو سکا،نادر کامران کا بھائی اعظم رضوان اس کی بیوی عائشہ اور ان کی والدہ پروین اختر ایک روز قبل کشمیر کے علاقوں کی سیروسیاحت کے لئے اپنی کار پر گئے تھے ،گزشتہ روز موضع جورا کے مقام پر کار کو نامعلوم وجوہات کی بنا ئ پر حادثہ پیش ا?یا اور بدقسمت خاندان کی کار دریائے نیلم میں جا گری۔

ذرائع کے احمد اور علینہ کو بچا لیا گیا جبکہ باقی تمام افراد کی موت واقعہ ہو گئی ،حادثہ کی اطلاع جب نارووال گھر پہنچی تو گھر کے ساتھ ساتھ پورے شہر میں کہرام مچ گیا اورہر ا?نکھ اشک بار ہو گئی۔ اہل خانہ ذرائع کے مطابق ایک بچی جس کا نام معلوم نہیں ہوسکا اور اعظم رضوان کی بیوی عائشہ پانی میں بہہ گئیں ہیں جبکہ باقی چار افراد کی لاشیں نکال لی گئی ہیں اور نارووال سے ان کے اہل خانہ جائے وقوعہ پر لاشیں وصول کرنے کیلئے روانہ ہوگئے ہیں۔
پولیس کے مطابق جاں بحق ہونے والے افراد کا تعلق ایک ہی خاندان سے ہے۔شناختی کارڈ سے جاں بحق ایک شخص کی شناخت نادر کے نام سے ہوئی جس کا پتہ لاہور کا ہے اور وہ اس خاندان کا سربراہ معلوم ہوتا ہے۔پولیس کے مطابق یہ لوگ لاہور سے سیاحت کی غرض سے آئے تھے اور ان کی کار وادی نیلم کے علاقے جورا میں دریائے نیلم میں جاگری تھی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں