تحریک انصاف نے انٹراپارٹی الیکشن کا ڈرامہ رچایا، اکبر ایس بابر

پی ٹی آئی ایک غیر قانونی تنظیم ہے ان کے اکاونٹس فریز کئے جائیں، جو پارٹی اپنے اندر جمہوریت نہیں لاسکتی وہ ملک میں کیسے جمہوریت لائے گی، پی ٹی آئی کے منحرف رہنماء کی الیکشن کمیشن کے باہرمیڈیا سے گفتگو

اسلام آباد ( نیوز ڈیسک ) پی ٹی آئی کے منحرف رہنماء اکبر ایس بابر کا کہنا ہے کہ تحریک انصاف نے انٹراپارٹی الیکشن کا ڈرامہ رچایا ، پی ٹی آئی ایک غیر قانونی تنظیم ہے ان کے اکاونٹس فریز کئے جائیں،جو پارٹی اپنے اندر جمہوریت نہیں لاسکتی وہ ملک میں کیسے جمہوریت لائے گی، الیکشن کمیشن کے دفتر کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پارٹی فنڈز کی بندربانٹ ہو رہی ہے۔
خودساختہ عہدے لے کر بیٹھے ہوئے ہیں۔پاکستان تحریک انصاف یہ ڈھونگ رچا رہی ہے کہ ہم جمہوریت کے فروع میں کردار ادا کر رہے ہیں۔ ہم نے گزارش کی تھی کہ ان کے اکاونٹس فریز کئے جائیں۔ پاکستان تحریک انصاف میں کچھ گھس بیٹھیے اپنے مفادات کیلئے پارٹی کو استعمال کررہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی میں چند لوگ خودساختہ عہدے لے کر بیٹھے ہوئے ہیں۔

یہ تو مکھی مارنے سے پہلے بھی اڈیالہ جاتے ہیں۔ یہ آمریت کے سامنے سجدہ کرتے ہیں تو جمہوریت کیسے آئے گی؟ اس ملک دشمنی کے خلاف ہمارے سیاستدانوں کو ایک مثبت کردار ادا کرنا ہوگا۔ گزشتہ سماعتوں کی طرح آج بھی تمام دلائل دینے کو تیار تھے۔ لاہور ہائی کورٹ کے آرڈر کے مطابق کیس کی پروسیڈنگس کو نہیں روک سکتے اور اب کیس کو ایک بار پھر عید کے بعد تک ملتوی کیا گیا ہے۔
ہم نے 16 سال پارٹی کا ساتھ دیا ہے۔ پارٹی کا میڈیا 2011 تک میں مینج کرتا تھا۔ ہمیں پارٹی کا نظریہ پتہ تھا اور نظریہ عوام کے سامنے رکھا۔آپ نے اس وقت پارٹی میں آمریت قائم کی ہوئی ہے۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اکبر ایس بابر کا مزید کہنا تھا کہ ہمیں تو ڈر ہے کہ کہیں پھر سے الیکشن کا وقت نہ آ جائے۔ یہ جو گزارشات پیش کرتے ہیں ، اس کا انہیں خود بھی پتا نہیں ہوتا۔
یہ کیسے ورکرز کو ان کا حق دینے کا دعویٰ کرتے ہیں۔ یہ ایک غیر قانونی تنظیم ہے۔پاکستان تحریک انصاف کے موجودہ حالات کی کئی سال پہلے ہی پیشگوئی کی تھی۔ان کا کہنا تھا کہ آج کی سیاست نے پاکستان کو ڈبویا۔آج جو پاکستان کی سیاست ہے یہ وہی ہے۔ پارلیمنٹ میں اپنی تنخواہیں بڑھانے کیلئے سب ایک ہوگئے۔ کچھ لوگ پاکستان سے باہر جا کر ملک اور اداروں کو بدنام کرتے ہیں۔ اس ملک دشمنی کے خلاف ہمارے سیاستدانوں کو ایک مثبت کردار ادا کرنا ہوگا۔انہوں نے اسمبلیاں تحلیل کر کے آئین شکنی کی۔ انہوں نے سپریم کورٹ کا فیصلہ نہ مانا کیا استعفیٰ دیا؟۔