کانفرنس میں جے یوآئی رہنماؤں کی گفتگو کے بعد کوئی شبہ نہیں رہا کہ وہ تحریک کا حصہ نہیں بنیں گے

ماضی میں غلطیاں سب نے کیں انگلیاں اٹھانے کی ضرورت نہیں، مستقبل کیلئے وعدہ کریں گےکہ اقتدار کیلئے کوئی اسٹیبلشمنٹ کی گود میں نہیں بیٹھے گا، سیکرٹری جنرل پی ٹی آئی سلمان اکرم راجا

اسلام آباد ( نیوز ڈیسک ) سیکرٹری جنرل پی ٹی آئی سلمان اکرم راجا نے کہا ہے کہ کانفرنس میں جے یوآئی ف کے رہنماؤں کی گفتگو کے بعد کوئی شبہ نہیں کہ وہ تحریک کا حصہ نہیں بنیں گے،مستقبل کیلئے وعدہ کریں گے کہ اقتدار کیلئے کوئی اسٹیبلشمنٹ کی گود میں نہیں بیٹھے گا۔انہوں نے نجی نیوز چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ قوم کا فیصلہ ہے کہ 8 فروری 2024 کو جو ہوا وہ قبول نہیں ہے، ایک مصنوعی نظام کے تحت ریاست نہیں چل سکتی، آج کانفرنس میں جو جماعتیں موجود تھیں سب کو علم ہے کہ ملک کس طرح چل رہا ہے، جے یوآئی ف کے رہنماؤں نے جو گفتگو کی، اب کوئی شبہ نہیں کہ وہ تحریک کا حصہ نہیں بنیں گے۔
مولانا غفور حیدری کی تقریر حوصلہ افزا تھی، ماضی میں کچھ معاملات ہوئے، جن کا ذکر بھی ہوا، ماضی میں غلطیاں سب نے کیں انگلیاں اٹھانے کی ضرورت نہیں، مستقبل کی سیاست کیلئے وعدہ کریں گے کہ کوئی اسٹیبلشمنٹ کی گود میں نہیں بیٹھے گا، اقتدار کی کرسی کی خاطر کوئی اسٹیلشمنٹ کی انگلی نہیں پکڑے گا، اب ہم عوام اور جمہوری کی سیاست کریں گے، یہ بات بڑی وضاحت سے ہوئی۔
ہم نے کہا تھا کہ منظور پشتین اور ماہرنگ بلوچ کو دعوت دیں گے، یہ انتظامیہ کو بھی معلوم تھا کہ وہ نہیں آرہے۔آج کے اجلاس کا پیغام واضح گیا کہ لب آزاد ہیں۔
دوسری جانب رہنماء پی ایم ایل این طارق فضل چوہدری نے کہا کہ پی ٹی آئی میں کئی گروپ بنے ہوئے ہیں، اپوزیشن کا رویہ غیرسنجیدہ ہے، کئی وزراء کے پاس دو دو وزارتیں تھیں، اب دیگر وزراء کو وزارتیں دی گئی ہیں ، وزراء کو ٹارگٹ دیئے جائیں گے جووزیر کارکردگی نہیں دکھائے گا وہ گھر جائے گا۔