ماضی میں امریکی عوام کو پاکستان کی حقیقی تصویر نہیں دکھائی گئی، رچرڈگرینیل نے مجھے خود بتایا کہ عمران خان کی جعلی وڈیودیکھ کروہ گمراہ ہوئے، امریکی سرمایہ کاروں کے وفد کے سربراہ کی صحافیوں سے گفتگو
اسلام آباد ( نیوز ڈیسک ) امریکی سرمایہ کاروں کے وفد کے سربراہ جینٹری بیچ نے کہا ہے کہ پاکستان میں مذاکرات کیلئے نہیں بلکہ کاروبار کرنے آئے ہیں ، امریکہ میں پاکستان کے بارے میں کچھ غلط فہمیاں پیدا کرنے کی کوششیں کی گئی ، ماضی میں امریکی عوام کو پاکستان کی حقیقی تصویر نہیں دکھائی گئی، اسلام آباد میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے امریکی ارب پتی سرمایہ کاروں کے وفد کے سربراہ کا کہنا تھا کہ پاکستان میں سرمایہ کاری کے متعدد مواقع موجود ہیں۔
امریکہ پاکستان میں اربوں ڈالر کی سرمایہ کاری کرنا چاہتا ہے۔ پاکستان سے متعلق غلط فہمیوں کودورکرنے کی ضرورت ہے ہم پاکستان میں اربوں ڈالرکی سرمایہ کاری کرناچاہتے ہیں۔ میں پاکستان آ کر بہت خوش محسوس کررہا ہوں۔
پاکستان کے لوگ بہت ذہین اور محنتی ہیں۔ پاکستان اور امریکہ کے تعلقات تاریخی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جوبائیڈن حکومت نے جو پاکستان کے ساتھ کیا وہ نامناسب تھا۔
صدر ڈونلڈ ٹرمپ اقتصادی سفارت کاری پر یقین رکھتے ہیں۔ امریکی سرمایہ کاروں کا وفد مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کیلئے پاکستان آیا ہے۔ امریکہ پاکستان میں اربوں ڈالر کی سرمایہ کاری کرنا چاہتا ہے۔ امریکی سرمایہ کار مصنوعی ذہانت، رئیل اسٹیٹ اور معدنیات، میں سرمایہ کاری کے خواہشمند ہیں۔پاکستان کی موجودہ قیادت نئی امریکی قیادت کے ساتھ مکمل ہم آہنگ ہے۔
میں پاکستان میں دنیا کے بہترین لوگوں سے ملا ہوں۔صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے امریکی سرمایہ کاروں کے وفد کے سربراہ جینٹری بیچ نے مزید کہا کہ رچرڈ گرینیل ایک زبردست امریکن ہیں۔ رچرڈگرینیل نے مجھے خود بتایاہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کی جعلی وڈیودیکھ کروہ گمراہ ہوئے۔ میرا خیال ہے کہ رچرڈ گرینل کو ڈیپ فیک ٹیکنالوجی کے ذریعے گمراہ کیا گیا۔
گرینیل پاکستان کے نظام انصاف کامکمل احترام کرتے ہیں۔ پاکستان اورامریکا کے تعلقات تاریخی ہیں۔ صدر ٹرمپ بہت محنتی اور شاندار امریکی صدر ہیں۔ ہم صدر ٹرمپ کے اقتصادی سفارت کاری کے ایجنڈے کو کامیاب بنائیں گے۔ پاکستانی قیادت کے ساتھ میری ملاقاتیں بہت اچھی رہیں۔ میا حکومت کی معاشی سفارتکاری سے کو تعلق نہیں، ہم چاہتے ہیں پاکستانیوں کے پاس زیادہ سے زیادہ اپنا گھرہو۔
پاکستان نے دہشتگردی کےخلاف متعدد قربانیاں دیں، امریکا پاکستان کی قربانیوں کااعتراف کرتاہے۔ قبل ازیں وزیراعظم شہباز شریف سے بین الاقوامی سرمایہ کاروں کے وفد نے ملاقات کی ہے۔ ملاقات کے دوران وزیراعظم نے پاکستان میں کاروباری مواقع میں گہری دلچسپی پر شکریہ ادا کیا۔ وزیراعظم کی امریکا سے تعلق رکھنے والے سرمایہ کار جینٹری بیچ کی قیادت میں بین الاقوامی سرمایہ کاروں کے وفد سے ہونے والی ملاقات میں پاکستان کی سرمایہ کاری کی وسیع استعداد اور امید افزا اقتصادی صلاحیت پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
شہباز شریف نے غیر ملکی سرمایہ کاروں کو سہولت فراہم کرنے کیلئے حکومت کے عزم کا اعادہ کیا۔ ملاقات کے دوران سازگار کاروباری ماحول، تیزتر و پائیدار عمل درآمد اور مضبوط ادارہ جاتی تعاون کو یقینی بنا یا جائیگا۔ گینٹری بیچ نے پاکستان کی بے پناہ اقتصادی صلاحیت کی تعریف کی اور کان کنی و معدنیات، قابل تجدید توانائی، بنیادی ڈھانچے کی ترقی اور ٹیکنالوجی سمیت اہم شعبوں میں سرمایہ کاری کے متنوع مواقع تلاش کرنے میں دلچسپی سے آگاہ کیا۔