عوام کو فری پلاٹ دینے کیلئے ٹی او آرز طے کرنے کیلئے 8 رکنی کمیٹی قائم کردی گئی، وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی زیر صدارت خصوصی اجلاس ہوا جس میں 3 اور 5 مرلے کی ہاوسنگ سکیموں کا تفصیلی جائزہ لیا گیا
لاہور( نیوز ڈیسک ) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے پنجاب میں 20ہزار گھروںکی تعمیر کا ہدف کرنے کی ہدایت کردی،عوام کو فری پلاٹ دینے کیلئے ٹی او آرز طے کرنے کیلئے 8رکنی کمیٹی قائم کردی گئی،وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی زیر صدارت خصوصی اجلاس ہوا جس میں اپنی چھت اپنا گھر پروگرام کے منصوبے پر پیش رفت کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔
اجلاس میں 3اور 5مرلے کی ہاوسنگ سکیموں کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ اس موقع پر وزیراعلیٰ پنجاب نے بے گھر افراد کو مفت پلاٹ دینے کی سکیم کا بھی جائزہ لیا۔اجلاس میں مختلف سفارشات اور تجاویز پر غور کر کے 9 ہزار 15 مکانوں کی تعمیر کیلئے 8 ارب 20 کروڑ روپے کے قرضے جاری کئے گئے۔وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے فروری میں پنجاب میں 20ہزار گھروں کی تعمیر کا ٹارگٹ دے دیا۔
وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے پنجاب میں گھر بنانے کا ہدف پورا کرنے کا حکم دیدیا۔اجلاس میں بریفنگ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ 2050 افراد کو مکانات کی تعمیرات کیلئے قرض کی دوسری قسط بھی مل گئی۔ اپنی چھت اپنا گھر پروگرام کے تحت 4841 گھر زیر تکمیل ہیں، اپنی چھت اپنا گھر پورٹل پر وزٹ کرنے والے شہریوں کی تعداد 7 لاکھ 28 ہزار سے بڑھ گئی ہے۔بریفنگ کے مطابق اپنی چھت اپنا گھر پروگرام کیلئے تقریباً 4 لاکھ سے زائد درخواستیں مکمل دستاویزات کے ساتھ آ گئی ہیں۔
74 ہزار سے زائد ڈرافٹ درخواستیں بھی اپنی چھت اپنا گھر پورٹل میں جمع ہیں۔بریفنگ میں یہ بھی بتایا گیا کہ بتایا گیا ہے کہ پنجاب کے22 اضلاع میں 35ہاوسنگ سکیمیں،2807 پلاٹوں کی ڈویلپمنٹ کا کام مکمل ہے۔7اضلاع میں 9 ہاوسنگ سکیمیں،1119پلاٹوں کی ڈویلپمنٹ کا عمل تیز کرنے کا حکم جاری کردیا گیا ہے۔ مریم نواز شریف کی ہدایت پر 3 اور 5 مرلے کی ہاوسنگ سکیموں کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ عوام کو فری پلاٹ دینے کیلئے ٹی او آرز طے کرنے کیلئے 8 رکنی کمیٹی قائم کر دی گئی۔ اجلاس کوبتایا گیا کہ اپنی چھت،اپنا گھر پورٹل میں جمع،دستاویزات جمع کرانے کا عمل جاری ہے۔