خیبرپختونخواہ ،مختلف علاقوں میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائیوں میں 19 خوارج ہلاک، پاک فوج کے 3جوان شہید

خوارج کی موجودگی کی خفیہ اطلاع پر فورسز نے مجموعی طور پرتین الگ الگ کارروائیوں میں آپریشن کیا گیا اور اس دوران سیکیورٹی فورسزنے خوارج کے ٹھکانے کو موثر طریقے سے نشانہ بنایا گیا ، آئی ایس پی آر

پشاور( نیوز ڈیسک ) خیبرپختونخوا ہ کے مختلف علاقوں میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائیوں کے دوران 19 خوارج ہلاک، فائرنگ کے تبادلے کے دوران پاک فوج کے 3 جوانوں نے جام شہادت نوش کیا،پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) سے جاری بیان کے مطابق خوارج کی موجودگی کی خفیہ اطلاع پرسیکیورٹی فورسز کی جانب سے ضلع پشاور کے علاقے متنی میں آپریشن کیا گیا اور اس دوران سیکیورٹی فورسزنے خوارج کے ٹھکانے کو موثر طریقے سے نشانہ بنایاگیا ۔
آئی ایس پی آر کے مطابق اس کارروائی میں 8 خوارج کو جہنم واصل کر دیا گیا جبکہ مجموعی طور پرخیبرپختونخوا میں تین الگ الگ کارروائیوں میں 19 خوارج کو جہنم واصل کیا گیا۔آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ علاقے میں پائے جانے والے کسی بھی خارجی کو ختم کرنے کیلئے کارروائیاں کی جا رہی ہیں۔
آئی ایس پی آر کے مطابق شدید فائرنگ کے تبادلے کے دوران تین بہادر بیٹے گلگت بلتستان کے ضلع غذر سے تعلق رکھنے والے 38 سالہ لانس حوالدارعباس علی، ضلع سکردو سے تعلق رکھنے والے 37 سالہ نائیک محمد نذیر، خیبرپختونخوا کے ضلع اٹک کے رہائشی 37 سالہ نائیک محمد عثمان نے بہادری سے لڑتے ہوئے جام شہادت نوش کیا۔

آئی ایس پی آر نے یہ بھی بتایا ہے کہ ضلع کرک میں تیسری کارروائی میں سیکیورٹی فورسز نے خوارج کے مقام کو موثر انداز سے نشانہ بنایا اور فائرنگ کے نتیجے میں 3 خوارج جہنم واصل ہوئے۔خیبرپختونخوا ہ کے ضلع مہمند کے شہری علاقے بائیزئی میں بھی سیکیورٹی فورسز نے خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر ایک اور کارروائی کی اور دہشت گردوں سے فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔بائیزئی میں کی گئی کارروائی میں سیکیورٹی فورسز نے 8 خوارج کو ہلاک کر دیا گیا۔آئی ایس پی آر کے مطابق ہمارے بہادر سپاہیوں کی ایسی قربانیاں ہمارے عزم کو مزید مضبوط کرتی ہیں۔پاکستان کی سیکیورٹی فورسز ملک سے دہشت گردی کی لعنت کو ختم کرنے کیلئے پرعزم ہیں اور دشمن کے عزائم کو ناکام بنانے کیلئے ہر وقت تیار ہیں ۔