190ملین پاﺅنڈ کیس ، عمران خان نے اپنے دفاع میں گواہ پیش کرنے کے بیان میں ترمیم کر دی

دوران سماعت ملزمان نے دستخط شدہ بیان داخل کروا دئیے، بانی پی ٹی آئی نے اپنے دفاع میں گواہ پیش نہ کرنے سے متعلق عدالت کو آگاہ کیا

راولپنڈی ( نیوز ڈیسک ) 190ملین پاﺅنڈ کیس میں بانی پی ٹی آئی عمران خان نے اپنے دفاع میں گواہ پیش کرنے کے بیان میں ترمیم کر دی،راولپنڈی کی اڈیالہ جیل میں احتساب عدالت کے جج ناصر جاوید نے 190 ملین پاونڈ ریفرنس پر سماعت کی، بانی پی ٹی آئی کو کمرہ عدالت میں پیش کیا گیا اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی بھی عدالت پیش ہوئیں ۔
بانی پی ٹی آئی عمران خان نے عدالت میں جمع کرائے گئے 342 کے بیان میں ترمیم کردی۔دوران سماعت ملزمان نے دستخط شدہ بیان داخل کروا دئیے۔نی پی ٹی آئی نے اپنے دفاع میں گواہ پیش نہ کرنے سے متعلق عدالت کو آگاہ کیا۔عدالت نے سماعت 17 دسمبر بروز منگل تک ملتوی کردی، آئندہ سماعت پر پراسیکیوشن کے وکلا حتمی بحث کا غاز کریں گے۔خیال رہے کہ گزشتہ سماعت پر190ملین پاﺅنڈز ریفرنس میں بانی پی ٹی آئی عمران خان او ر ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی نے عدالت میں جواب جمع کروا دیاتھا۔
بشریٰ بی بی کی عدالت میں حاضری کے بعد ان کے وارنٹ گرفتاری منسوخ کر دئیے گئے تھے۔ سپیشل جج سنٹرل شاہ رخ ارجمند نے توشہ خانہ 2 کیس کی اڈیالہ جیل میں سماعت کی تھی۔ بانی پی ٹی آئی عمران خان اور بشریٰ بی بی نے 342 کے تحت سوالناموں کے جواب داخل کروائے تھے۔بانی پی ٹی آئی نے اپنے دفاع میں گواہ پیش کرنے سے عدالت کو آگاہ کیا تھاجبکہ ان کی اہلیہ بشری بی بی نے اپنے جواب میں کوئی گواہ پیش نہ کرنے کا بتایاتھا۔
ملزمان کو 79،79 سوالات جاری کئے گئے تھے تاہم ان کی جانب سے سوالوں کے جواب 15 ویں سماعت پر داخل کروائے گئے تھے۔بعدازاں عدالت نے عدالت نے فرد جرم عائد کرنے کیلئے 12 دسمبر تک سماعت ملتوی کر دی تھی۔یاد رہے کہ اس سے قبل احتساب عدالت نے 190 ملین پاونڈ ریفرنس میں بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی کو گرفتارکرکے آئندہ سماعت پر پیش کرنے کا حکم دیدیا تھا۔ملزمان کی جانب سے 342کے سوالناموں پرجواب داخل نہیں کروائے گئے تھے۔بانی پی ٹی آئی کو عدالت پیش کیا گیا لیکن بشریٰ بی بی آج بھی عدالت پیش نہ ہوئیں تھیں۔احتساب عدالت کے جج ناصرجاوید رانا نے اڈیالہ جیل میں ریفرنس کی سماعت کی تھی۔ عدالت نے وارنٹ گرفتاری پرعملدرآمد کیلئے نوٹس دوبارہ جاری کر دیئے تھے۔