سیاسی عمل جاری رہتا ہے اس میں رکاوٹ نہیں آنی چاہیے، سلمان اکرم راجہ

ملک کی فلاح کیلئے جو بہتر ہوا وہ کرینگے، سیاسی عمل میں رکاوٹ نہیں آتی گفتگو ہو رہی ہے اور تمام زاویوں کو دیکھا جائے گا، رہنما ء پی ٹی آئی کی میڈیا سے گفتگو

لاہور( نیوز ڈیسک ) پاکستان تحریک انصاف کے سیکرٹری جنرل سلمان اکرم راجہ کا کہنا ہے کہ سیاسی عمل جاری رہتا ہے اس میں رکاوٹ نہیں آنی چاہیے،ملک کی فلاح کیلئے جو بہتر ہوا وہ کرینگے،سیاسی عمل میں رکاوٹ نہیں آتی گفتگو ہو رہی ہے اور تمام زاویوں کو دیکھا جائے گا، انسداد دہشتگردی عدالت لاہور کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہم چاہتے ہیں ملک کو فلاح کی راہ پر چلائیں۔
ملک میں امن قائم ہو اس کیلئے جو بھی ہو گا وہ ہم کریں گے۔قومی حکومت کی بات کی جا رہی ہے فی الحال ہم کسی تجویز کی حمایت نہیں کرینگے۔ خیال رہے کہ اس سے قبل اسلام آباد ہائیکورٹ نے پاکستان تحریک انصاف کے سیکرٹری جنرل سلمان اکرم راجہ کی تمام مقدمات میں حفاظتی منظورکی تھی ۔
عدالت میں پی ٹی آئی رہنماء کیخلاف درج مقدمات کی تفصیلات پیش کردی گئیں تھیں۔

عدالت نے سلمان اکرم راجہ کی ہر مقدمے میں دس، دس ہزار روپے کے مچلکوں کے عوض حفاظتی ضمانت منظور کر لی تھی۔قبل ازیں گفتگو کرتے ہوئے پی ٹی آئی رہنماءسلمان اکرم راجہ کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی جمہوریت جماعت ہے پارٹی میں کوئی تفرقہ نہیں تھا۔پی ٹی آئی میں ہرقسم کی رائے سامنے آتی ہے۔ پارٹی کے حوالے سے کوئی تشویش والی بات نہیں تھی۔دنیا نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کا کہنا تھا کہ پارٹی میں کوئی استعفیٰ نہیں دے گا۔
عمران خان نے کہا تھا کہ سب اپنا کام جاری رکھیں، ہم نے آئین کی سربلندی کیلئے متحد ہو کرکام کرنا ہے۔انہوں نے کہا تھاکہ پارٹی میں کوئی تفرقہ نہیں تھا۔ پی ٹی آئی ایک جمہوری جماعت ہے۔ پی ٹی آئی میں ہرقسم کی رائے سامنے آتی ہے، پارٹی کے حوالے سے کوئی تشویش والی بات نہیں تھی۔ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے پاس پارٹی میں کوئی مستقل پوزیشن نہیں تھا۔ وائٹ پیپروالی بات بالکل افواہ تھی ۔وائٹ پیپر والی بات کا مقصد اصل معاملے سے توجہ ہٹانا تھا۔