عمران خان کو چھوٹا کرتے دوسال ہوگئے، پی ٹی آئی کو ذبح کیا گیا لیکن عمران خان کا قد مزید بڑا کردیا گیا، عمران خان پر احمقانہ کیسز بنائے جارہے ہیں، اس کی صحت پر کیا اثر پڑے گا۔ سابق وزیر فواد چودھری
اسلام آباد ( نیوز ڈیسک ) سابق وزیر فواد چودھری نے کہا ہے کہ عمران خان کا آخری کارڈ کوئی نہیں ہے بلکہ سارے کارڈہی ان کے ہیں،عمران خان کو چھوٹا کرتے دوسال ہوگئے، پی ٹی آئی کو ذبح کیا گیا لیکن عمران خان کا قد مزید بڑا کردیا گیا، عمران خان پر احمقانہ کیسز بنائے جارہے ہیں، اس کی صحت کیا اثر پڑے گا۔انہوں نے نجی نیوز چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی میں کوئی بحران نہیں ہے، پی ٹی آئی اندر لڑائی کا کوئی بحران ہیں ہے، پی ٹی آئی تو دو سال پہلے فارغ کردی گئی تھی، اب عمران خان اور لوگ ہیں، درمیان میں جو بھی ہے وہ بلیکھا ہے، عمران خان کا کوئی آخری کارڈ نہیں بلکہ سارے کارڈہی ان کے ہیں،عمران خان کو چھوٹا کرتے ہوئے دوسال ہوگئے ، 2022 اور آج کا سروے دیکھ لیں، جواب مل جائے گا، پی ٹی آئی کو ذبح کرنے والوں نے عمران خان کو مزید بڑا کردیا۔
اب صورتحال یہ ہے کہ عمران خان کی سیاسی حیثیت کو تسلیم کرنے کو تیار نہیں ، مضحکہ خیز کیسز بنا دیئے گئے، عمران خان کو 6ماہ مزید جیل میں رکھ لیں وہ کچھ نہیں کرے گا، عمران خان پر احمقانہ کیسز بنائے جارہے ہیں، اس کی صحت کیا اثر پڑے گا۔ پاکستان تین جماعتیں، پیپلزپارٹی، پی ٹی آئی اور ن لیگ ہیں جو وفاق کی بات کرتی ہیں، ان تینوں جماعتوں کا کوئی ملٹری ونگ نہیں ہے۔
عمران خان کو گرانے کے چکر میں پی ٹی آئی اور پیپلزپارٹی اپنی سیاسی قوت کھو چکی ہیں۔ ن لیگ یا پیپلزپارٹی اگر نیچے جاتی ہے اس کا بھی ملک کو نقصان ہوتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کے پاس احتجاج کے سوا کوئی چارہ نہیں، دروزاہ بند کردیا کھڑکی کو کھلا رکھنا چاہئے۔ وفاقی وزیر پٹرولیم مصدق ملک نے کہا کہ پی ٹی آئی کو اگر مذاکرات میں حل نظر نہیں آتا تو بات نہ کریں، ہمیں حل نظر آتا ہے تو ہم کہتے ہیں آئیں بات کریں۔ پی ٹی آئی کہتی اسٹیبلشمنٹ سے بات کریں گے، کیونکہ طاقت ان کے پاس ہے، پی ٹی آئی یہ بھی کہتی کہ اسٹیبلشمنٹ کا قبر تک پیچھا کریں گے،پہلے سوچ لیں بات کس سے کرنی ہیں؟ قاسم سوری نے ذہنی توازن کی عجیب بات کردی تھی مگر پارٹی کا تواز ن بھی کھوچکا ہے۔