بانی سنگجانی کیلئے رضامند تھے پھر بشریٰ بی بی کیوں ڈی چوک گئی؟ اس وقت سیاست نہیں راج نیتی کا کھیل چل رہا ہے، گوگی گینگ چاہتا کہ عمران خان کی جان چلی جائے اور پھر اقتدار کے مزے لیں، سینیٹر فیصل واوڈا کی گفتگو
اسلام آباد ( نیوز ڈیسک ) سابق وزیر سینیٹر فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ ڈی جی چوک احتجاج کا تحریک انصاف اور عمران خان دونوں کو نقصان ہوگا، بانی سنگجانی کیلئے رضامند تھے پھر بشریٰ بی بی کیوں ڈی چوک گئی؟اس وقت سیاست نہیں راج نیتی کا کھیل چل رہا ہے، گوگی گینگ چاہتا کہ عمران خان کی جان چلی جائے اور پھر اقتدار کے مزے لیں۔
انہوں نے نجی نیوز چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی کی پروپیگنڈا کرنے کی حکمت عملی بڑی منظم ہوتی ہے، دھرنے کے دوران ایک یا دس آدمی کی جان ہی کیوں نہ گئی ہو ہمارے لئے اہم ہے، لیکن یہ کس کی ہٹ دھرمی کی وجہ سے ہوئی ہے؟پی ٹی آئی کے دھرنے کا زیادہ نقصان عمران خان ہوا، کیونکہ ان کی سختیاں مزید بڑھ گئیں۔
پی ٹی آئی کے عمران خان لیڈر ہیں جو سنگجانی پر رضامند تھا لیکن اس کو سبوتاژ کیا گیا، کیونکہ ان کے مقاصد کچھ اور تھے۔
میں ہوں یا حکومت ہو، کوئی نہیں چاہے گا کہ عمران خان کی جان جائے۔ عمران خان 22سال سے سیاست کررہے ہیں، جمائما سے ان کی شادی ہوئی، جمائما ارب پتی روپے میں نہیں بلکہ ڈالرز میں ہیں، جب طلاق ہوئی تو آدھی جائیداد عمران خان کو ملنی چاہیئے تھی لیکن عمران خان نے انکا رکردیا۔ پھر ایسا شخص دس لاکھ یا ایک کروڑ کی چوری کیوں کرے گا؟ عمران خان سے چوری کے کاموں پر دستخط کروائے گئے، 190ملین پاؤنڈ یا گھڑی چوری اس کے بینیفشری عمران خان یا ان کے بچے قاسم سلیمان نہیں ہیں، عمران خان سے جو جرم ہوا اس کے بینیفشری ان کی اہلیہ گوگی گینگ تھا، عین م ق کی فال بی بی نکالتی تھیں، اینٹی کرپشن کے معاملے ،یا اس وقت کے ڈی جی آئی ایس آئی عاصم منیر نے بی بی کی کرپشن کے شواہد دیئے تھے، پھر اس کے بعد 9 مئی کا واقعہ، جلاؤ گھیراؤ، احتجاج کیوں کیا گیا؟ میں عمران خان کو فوج پاکستان یا کسی کے خلاف نہیں دیکھا، میرا اختلاف تشدد کی سیاست پر تھا، کیونکہ دائیں بائیں والے ان کوبیچ رہے تھے ۔
قاسم سوری بیانیہ بنارہے کہ عمران خان کو پاگل قرار دیا جائے، قاسم سوری کا ٹویٹ گھٹیااور سازش ہے کہ پاگل قرار دے کر وہاں لے جارہے کہ اس کی جان چلی جائے۔ یہ چاہتے ہیں عمران خان جان چلی جائے اور پھر اقتدار کے مزے لیں، عمران خان کا ٹویٹر اکاؤنٹ جبران الیاس یا کوئی اور آپریٹ کررہا ہے، جس سے عمران خان کی مشکلات بڑھ رہی ہیں۔ اس وقت سیاست نہیں راج نیتی کا کھیل چل رہا ہے۔