عوام کو ڈرانے کی سازش ٹھیک نہیں.محمودخان اچکزئی

ہمیں یہ ملک اور اس ملک کی سالمیت عزیز ہے . پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے سربراہ کی صحافیوں سے گفتگو

کوئٹہ ( نیوز ڈیسک ) سینئر سیاستدان اور پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے سربراہ محمد خان اچکزئی نے کہا ہے کہ کوئی عوام کو ڈرانے کی سازش کر رہا ہے تو یہ ٹھیک نہیں ہے،ہمیں یہ ملک اور اس ملک کی سالمیت عزیز ہے کوئٹہ میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے محمود خان اچکزئی ملک کے موجودہ صورتحال پر کہا کہ ہمارے خطے کے امن کو خطرہ ہے، پرامن احتجاج ہر کسی کا حق ہے.

انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کو اچھا سمجھو یا برا، انہیں پاکستان کے کروڑوں لوگوں نے ووٹ دیا، انہیں ضمانت پر رہائی دی جائے انہوں نے کہا کہ 8 فروری کے انتخابات میں زر اور زور کی طاقت سے عوام کے مینڈیٹ کو چھینا گیا پنجاب میں بھی واضح اکثریت تحریک انصاف کی تھی اور پی ٹی آئی احتجاج کیلئے ہزاروں کارکنان ڈی چوک پہنچے. انہوں نے کہا قومی اسمبلی میں ایاز صادق نے پیپلز پارٹی کی حمایت سے آئین کی دھجیاں اڑائیں اس ترمیم پر چھوٹے صوبوں کے بھی تحفظات تھے انہوں نے سوال کیا کہ ایک، ایک ووٹ خریدنے کے لیے 70، 70 کروڑ روپے کہاں سے آئے؟.
محمودخان اچکزئی نے کہا کہ پاکستان بحران میں ہے، خطے کے امن کو خطرہ ہے، ہمیں یہ ملک اور اس ملک کی سالمیت عزیز ہے انہوں نے کہا کہ دکی میں کوئلہ کان میں مزدوروں کو قتل کیا گیا، گاڑیاں جلائی گئیں. انہوں نے کہاکہ ملک کی ایجنسیاں اتنی کمزور نہیں کہ ایک بچے کا پتہ نہ لگا سکیں کہ وہ کہاں ہے ان کا کہنا تھا کہ ہم جمہوری لوگ جمہوریت پر یقین رکھتے ہیں، کوئی وفاداری کا دعوی کرتا ہے تو اس کا ایک ہی حل آئین کی حکمرانی ہوگی، آئین بالادست ہوگا عوام کے ووٹوں سے منتخب پارلیمنٹ ہوگی اور ہر ادارہ آئینی حدود میں کام کرے تو پاکستان بحرانوں سے نکل سکتا ہے.