تمام بس اڈوں کو چار روز بعد کھول دیا گیا، میٹرو بس سروس تاحال بند
اسلام آباد( نیوز ڈیسک ) پی ٹی آئی کا احتجاج ختم ہونے کے بعد جڑواں شہروں میں معمولات زندگی بحال ہوگئے جبکہ راستے بھی کھل گئے، اسلام آباد پولیس نے ڈی چوک سے جناح ایونیو پر فلیگ مارچ کیا حالات نارمل ہوتے ہی جیل سے ملزمان کی پیشی کے ساتھ عدالتوں میں مقدمات کی ریگولر سماعت شروع ہوجائے گی. ماتحت عدلیہ کے مطابق جمعرات 28 نومبر سے جو ملزمان حاضر نہیں ہوں گے ان کے وارنٹ گرفتاری جاری ہوں گے گزشتہ 6 روز سے جڑواں شہروں راولپنڈی اور اسلام آباد کی عدالتوں میں ملزمان پیش نہیں کیے جا رہے تھے ملزمان کے جیل سے پیش نا ہونے سے جڑواں شہروں میں چھ دن میں 24 ہزار کیسوں کی سماعت نہیں ہو سکی.
ڈپٹی کمشنر کے مطابق ضلع بھر کے تمام سرکاری و پرائیویٹ سکول کالج کھلیں گے پرائیویٹ سکولوں کی تینوں تنظیموں نے بھی جمعرات سے سکول کھولنے کا اعلان کر دیا ہے صدر آل پاکستان پرائیویٹ سکول مینجمنٹ ایسوسی ایشن کے مطابق تمام اسکولز کھول رہے ہیں. صدر اپسما کا کہنا تھا کہ طلبہ و طالبات کے والدین کو وٹس ایپ میسجز کر دیے گئے ہیں جبکہسرکاری سکول کے دفاتر بھی کھل گئے، اساتذہ اور نان ٹیچنگ اسٹاف کی بدھ کے روز سے ہی حاضری شروع ہوگئی ہے اسی طرح جمعہ سے جاری امتحانات کا سلسلہ بھی شروع ہو جائے گا اور جمعرات سے ایجوکیشن بورڈ کے جاری پریکٹیکلز بھی معمول مطابق ہوں گے دریں اثناء جڑواں شہروں میں تمام بس اڈوں کو چار روز بعد کھول دیا گیا جبکہ میٹرو بس سروس تاحال بند ہے.