اسلام آباد انٹرنیشنل ایئر پورٹ سمیت ملک کے تمام ہوائی اڈوں پر آپریشنز معمول کے مطابق جاری ہیں؛ ترجمان
اسلام آباد ( نیوز ڈیسک ) پاکستان تحریک انصاف کے احتجاج کے باعث مسافروں کو اسلام آباد ایئرپورٹ پر روکے جانے سے متعلق وضاحت آگئی۔ اس حوالے سے اپنے بیان میں ترجمان پاکستان ایئر پورٹ اتھارٹی نے کہا ہے کہ اسلام آباد انٹرنیشنل ایئر پورٹ سمیت ملک کے تمام ہوائی اڈوں پر آپریشنز معمول کے مطابق جاری ہیں، اسلام آباد ایئر پورٹ پر بین الاقوامی مسافروں کے 72 گھنٹے کے قیام کی خبریں بے بنیاد ہیں، اسلام آباد انٹرنیشنل ایئر پورٹ پر مسافروں کے قیام سے متعلق خبر مکمل طور پر غلط ہے، فیک نیوز پھیلانے والے اکاؤنٹ کے خلاف قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا گیا، عوام الناس سے گزارش ہے خبروں کے صرف با اعتماد ذرائع پرانحصار کریں۔