اسلام آباد:( نیوز ڈیسک ) وفاقی وزیرامور کشمیر وگلگت بلتستان امیر امقام نے کہا ہے کہ عوام نے پی ٹی آئی کا احتجاج مسترد کردیا۔ صوبائی دارالحکومت میں امیرمقام کا پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہنا تھا کہ شرپسند ٹولہ ملک میں انتشار پھیلانا چاہتا ہے، احتجاج سے لوگوں کا کاروبا ر متاثر ہوا ہے، عوام اور تاجر دونوں پریشان ہیں۔
انہوں نے کہا کہ کرم میں خون کی ہولی کھیلی جاری رہی ہے ، وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور کی کوئی ترجیحات نہیں، خیبرپختونخوا میں امن وامان کی صورتحال مخدوش ہے، عوام نے تحریک انصاف کی احتجاج کی کال کو مسترد کردیا ہے۔ امیر مقام کا کہنا تھا کہ اسلام آباد پر چڑھائی سے بانی پی ٹی آئی رہا نہیں ہوں گے، احتجاج کی کال سے ملک کا نقصان ہوتا ہے، یہ کال پی ٹی آئی کے خاتمے کی کال ثابت ہوگی۔
وفاقی وزیر کا مزید کہنا تھا کہ احتجاج میں خیبرپختونخوا کےسرکاری وسائل کواستعمال کیا جارہا ہے، بشریٰ بی بی نےدوست ملک کےخلاف بیان دیا، پاکستان کےمعاشی حالات بہترہورہے ہیں۔