چیلنج کرتا ہوں کہ 24 نومبر کو 8 فروری کی طرح لوگ نکلیں گے، یہ غلط فہمی میں ہیں 24 نومبر کو شاک میں آجائیں گے۔ مرکزی رہنماء پی ٹی آئی سردار لطیف کھوسہ
اسلام آباد ( نیوز ڈیسک ) پی ٹی آئی کے مرکزی رہنماء سردار لطیف کھوسہ نے کہا ہے کہ عمران خان سوفیصد نومبر میں رہا ہوجائیں گے جبکہ چور لٹیرے بھاگ جائیں گے، یہ غلط فہمی میں ہیں 24 نومبر کو شاک میں آجائیں گے۔ انہوں نے نجی نیوز چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جب پیپلزپارٹی نے کال دی تھی تو کیا نوازشریف بحرین نہیں بھاگے تھے؟ پاکستان کے تین بڑے لیڈر ہیں ذوالفقار بھٹو، بے نظیر بھٹو اور اب عمران خان عوامی لیڈر ہے۔
کوئی غلط فہی میں نہ رہے، 8 فروری کو عوام عدلیہ، اسٹیبلشمنٹ حکومت اور ڈونلڈلو سمیت ساری قوتیں ہمارے خلاف تھیں، لیکن عوام نے الیکشن میں 180سیٹیں پی ٹی آئی کو جتوائیں، لیکن اس وقت 17 سیٹوں والا وزیراعظم ہے، عمران خان 100 فیصد نومبر میں رہا ہوجائیں گے جبکہ چور لٹیرے بھاگ جائیں گے۔
چیلنج کرتا ہوں کہ 24 نومبر کو بڑی تعداد میں لوگ نکلیں گے۔
یہ غلط فہمی میں ہیں 24 نومبر کو شاک میں آجائیں گے۔ سینئر سیاسی رہنماء سینیٹر فیصل واوڈا نے جیو نیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میں حکومت کا اتحادی نہیں ہوں مجھ پر ابھی تنا برا وقت نہیں آیا،کوئی کہے کہ میں حکومت کا اتحادی ہوں تو طنز لگتا ہے، حکومت کی اچھی چیز ہوگی تو سپورٹ کروں گا ورنہ سپورٹ نہیں کروں گا، میں ایس آئی ایف سی کا خیرخواہ ہوں۔
26ویں آئینی ترمیم کا ڈرامہ تھا ہم نے کہا تھا منظور ہوگی، ڈنکے کی چوٹ پر 26ویں آئینی ترمیم منظور ہوگئی، ویسے تو 27ویں آئینی ترمیم بھی منظور ہوجائے گی۔ ججز کا معاملہ ، فورسز کے چیف کی مدت ملازمت بڑھ گئی، پھر برطانیہ اور امریکا سے بھی خط آئے گئے کچھ نہیں ہوا۔ انہوں نے کہا کہ میں عمران خان کو میں سیاسی طور پر بچانا چاہتا ہوں لیکن ان کے اردگرد کے لوگ وہی کررہے ہیں جو میں نے تسلسل سے کہا تھا، بانی کی اہلیہ رہا ہوں گی کوئی کیس نہیں ہوگا، سیاست میں حصہ لیں گی۔
انہوں نے کہا کہ 9مئی واقعے میں کچھ لوگ نظروں سے اوجھل ہیں، دھرنے میں ان کو ڈھونڈا جائے گا۔ حماد اظہر ہے یا مراد سعید اس کا میں نہیں کہہ رہا، مراد سعید تو مجھے آئندہ دنوں بھی نظر نہیں آرہا، کیونکہ مراد سعید اگر پکڑا گیا تو عمران خان اور فیض کوکوئی بندہ نہیں صرف اللہ ہی بچاسکتا ہے۔ یاد ررکھیں خیبرپختونخواہ بھی پاکستان کا حصہ ہے اگر وہاں کوئی مشکوک سرگرمی نظر آئے گی تو ریڈ کرنے میں دیر نہیں لگے گی، ریوو، ویووڈالوں کے الزام لگاتے رہیں اس سے بھی کوئی پیچھے نہیں ہٹ رہا، منہ پر ماسک لگانے کے الزام سے بھی پیچھے نہیں ہٹیں گے۔