پشاور: ( نیوز ڈیسک ) سکیورٹی فورسز نے خیبرپختونخوا کے ضلع اورکزئی میں کارروائی کرتے ہوئے 3 خوارجی دہشتگردوں کو جہنم واصل کر دیا۔ ہلاک ہونے والے دہشتگردوں نے گزشتہ روز خیبرپختونخوا کے ضلع اورکزئی میں پولیو ٹیم کی حفاظت پر مامور پولیس ٹیم پر حملہ کر کے 2 اہلکاروں کو شہید کیا تھا۔
عوام کی جانب سے سکیورٹی فورسز کی اس کارروائی پر خوشی کا اظہار کیا گیا اور سکیورٹی فورسز کے حق میں نعرے بازی بھی کی گئی، عوام نے خوشی میں ایف سی اہلکاروں کو کندھوں پر اٹھا لیا۔ حکام کا کہنا ہے کہ نہتے اور معصوم عوام پر حملہ کرنا فتنہ الخوارج کے خوارجین کا بزدلانہ اقدام ہے۔