حکومت نے مہنگائی کو کم کرنے کیلئے سستی بجلی پیدا کرنے کی حکمت عملی بنا لی

اسلام آباد (اسٹاف رپورٹر) حکومت نے مہنگائی کو کم کرنے کیلئے سستی بجلی پیدا کرنے کی حکمت عملی بنا لی، وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ مہنگی بجلی سے ہرطرف مہنگائی آتی ہے، مہنگائی کو کم کرنے کیلئے سستی بجلی بنائیں گے، سستی بجلی سے سب سے زیادہ فائدہ انڈسٹری کو ہوگا، صنعتی سرگرمیوں میں اضافے سے مہنگائی بھی کم ہوجائے گی۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے داسو ڈیم کے دورے کے موقع پر مقامی وغیرملکی انجینئرز اور کارکنوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے مختصر خطاب میں کہا کہ ملکی ترقی کا بڑا حصہ صنعتی سرگرمیوں سے منسوب ہے اور یہ اسی صورت میں ممکن ہے جب بجلی سستی ہو۔انہوں نے کہا کہ داسو ڈیم کی تعمیر میں پاکستانی اور غیرملکی ورکرز کو خوش ا?مدید کہتا ہوں۔
وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ تربیلا اور منگلا ڈیم کی وجہ سے سستی بجلی پیدا ہوئی اور ملک نے ترقی بھی کی۔انہوں نے کہا کہ سستی بجلی کی فراہمی سے مہنگائی فوری کم نہیں ہوگی جس میں کچھ وقت درکار ہے۔انہوںنے کہاکہ سستی بجلی سے سب سے زیادہ فائدہ صنعت کو ہوگا اور ملک تیزی سے ترقی کی راہ پر گامزن ہے۔عمران خان نے کہا کہ اس مشکل کام کرنے پر انہیں خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔
خیال رہے کہ 2020 میں ورلڈ بینک بورڈ ا?ف ڈائریکٹرز نے داسو ہائیڈرو پاور منصوبے کے پہلے مرحلے کے لیے 70 کروڑ ڈالر کی اضافی فنانسنگ کی منظوری دی تھی۔منصوبے سے پاکستان کو لاکھوں صارفین کو سستی بجلی کی فراہمی کے لیے کم لاگت، قابل تجدید توانائی پیدا کرنے میں مدد ملے گی۔ اضافی فنڈس داسو ہائیڈرو پاور پلانٹ کے پہلے مرحلے کو مکمل کرنے کے لیے ٹرانسمیشن لائن کی مالی اعانت فراہم کریں گے جو دریائے سندھ کے ساتھ ساتھ 2 ہزار 160 میگاواٹ صلاحیت پیدا کرے گی۔
دوسرے مرحلے کی توسیع کے منصوبے سے یہ گنجائش دوگنی ہو کر 4 ہزار 320 میگاواٹ ہوجائے گی جس سے داسو ملک کا سب سے بڑا پن بجلی گھر بن جائے گا۔پاکستان کے لیے ورلڈ بینک کے کنٹری ڈائریکٹر ایلنگو پیٹچاموتو نے کہا تھا کہ پاکستان کا توانائی کا شعبے اعلیٰ قیمت اور غیر فعال ایندھن سے کم لاگت اور قابل تجدید توانائی کی جانب نیشنل گرڈ کو بجلی کی فراہمی کی طرف بڑھنے کا ارادہ رکھتا ہے۔
اس منصوبے سے پاکستان میں بجلی پیدا کرنے کی مجموعی لاگت کو کم کرنے میں مدد ملے گی جس سے لاکھوں بجلی استعمال کرنے والے گھروں اور پیداواری شعبوں جیسے مینوفیکچرنگ اور زراعت کے لیے بجلی مزید سستی فراہم ہوگی۔ داسو ہائیڈرو پاور پلانٹ گرمیوں کے مہینوں جب طلب زیادہ ہوگی تو زیادہ بجلی فراہم کرے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں