آئینی ترمیم کیلئے حکومت کے پاس نمبرز پورے نہیں، حکومت میں بیٹھے لوگ انتشار پھیلا رہے ہیں، اگر کے پی حکومت صوبے میں وفاقی دفاترز اور بلڈنگز بند کردیتی ہے تو پھر کیا ہوگا؟ سیکرٹری اطلاعات پی ٹی آئی شیخ وقاص اکرم
اسلام آباد ( نیوز ڈیسک ) سیکرٹری اطلاعات پی ٹی آئی شیخ وقاص اکرم نے کہا ہے کہ آئینی ترامیم روکنے کیلئے ہم ہر قیمت پر احتجاج کریں گے، احتجاج کیلئے پہلا فورم پارلیمنٹ اوردوسراسڑکوں پرنکلنا ہے،حکومت میں بیٹھے لوگ شیطان ہیں انتشار پھیلا رہے ہیں، اگر کے پی حکومت پشاور اور باقی جگہوں پروفاقی دفاترز اور بلڈنگز بند کردیتی ہے تو پھر کیا ہوگا؟ انہوں نے نجی نیوز چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بانی پی ٹی آئی سے صرف کل ہی نہیں بلکہ پچھلے 6ہفتے سے کسی کی ملاقات نہیں ہوئی، عدالت نے حکم دیا تھا کہ ہر جمعرات کو چھ لوگ ملا کریں گے، لیکن سرکار نہیں ہماری ملاقات نہیں ہونے دی، گنڈاپور کی ملاقات بھی عدالتی حکم پر ہوئی تھی، اب علی امین کی عمران خان سے کوئی ملاقات نہیں ہوئی ، میری پارٹی قیادت اور علی امین سے ملاقات ہوئی ہے، کل ہم عدالت میں پٹیشن دائر کریں گے۔
حکومت نے بلندوبانگ دعوے کئے کہ اٹک کا پل کراس کرکے دکھاؤ، پنجاب میں آکر دکھاؤ، اس نے اٹک کا پل بھی کراس کیا اور لاہور میں آپ کے ذاتی حلقے پہنچ کر بھی دکھایا۔ اب بھی وہ ڈی چوک تک پہنچا اور احتجاج رجسٹرڈ کرایا، قائد کا یہی وعدہ تھا کہ ڈی چوک پہنچ کر احتجاج رجسٹرڈ کرانا ہے، یہ کہتے تھے کہ چڑیا پر نہیں مار سکتی، لیکن وہ ہزاروں بندے لے کر پہنچا۔
علی امین گنڈاپور ربڑ کی بلیٹس چلائی گئیں، وہ گھنٹوں لڑتا وہاں پہنچا، پھر ریسٹ کرنے کے پی ہاؤس گیا تھا، عمران خان بھی جلسہ چھوڑ کر ریسٹ کیلئے جایا کرتے تھے، اب کہا جارہا کہ علی امین کو راستہ دیا گیا، جنہوں نے اب راستہ دیا کیا وہ اٹک کے پل پر راستہ نہیں دے سکتے تھے؟ حکومت اگر چیف جسٹس کا نوٹیفکیشن جاری کردیتی اورآئینی ترمیم کو آگے لے جاتی تو احتجاج نہ کرتے۔
پہلی بات آئینی ترمیم کیلئے حکومت کے پاس نمبرز پورے نہیں ہے، آئینی ترامیم روکنے کیلئے ہم ہر قیمت پر احتجاج کریں گے، احتجاج کیلئے پہلا فورم پارلیمنٹ اوردوسراسڑکوں پرنکلنا ہے۔ اگر کے پی حکومت پشاور اور باقی جگہوں پروفاق کے دفاترز اور بلڈنگز بند کردیتی ہے تو پھر کیا ہوگا؟وفاقی حکومت میں بیٹھے لوگ شیطان ہیں انتشار پھیلا رہے ہیں، علی امین کا خیبرپختونخواہ جانے کا مقصد وہ دوبارہ واپس آسکتے ہیں، حکومت کو سمجھ نہیں آرہی کہ چیزیں دوبارہ پلٹ سکتی ہیں۔ علی امین نے احتجاج ریکارڈ کراکے عمران خان سے کیا وعدہ نبھا دیا ۔