وزیراعلیٰ پنجاب نے صوبائی کابینہ کا اجلاس آج طلب کر لیا

لاہور: ( نیوز ڈیسک ) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف نے صوبائی کابینہ کا اجلاس آج طلب کر لیا۔ مریم نواز کی زیر صدارت اجلاس دوپہر 12 بجے وزیراعلیٰ آفس میں ہوگا، اجلاس میں 22 محکموں کے 45 ایجنڈوں کی منظوری لی جائے گی۔

کابینہ اجلاس میں پنجاب حکومت کے ہیلی کاپٹر کی مرمت سے متعلق بھی منظوری لی جائے گی۔

ذرائع کے مطابق صوبائی کابینہ اجلاس میں کولیکٹیو میرج پروگرام کی منظوری سمیت بعض ترقیاتی سکیموں کو شامل کرنے اور بعض کو نکالنے کی منظوری بھی لی جائے گی۔