کنٹینر لگا کر لوگوں کو روکنے کی کیاضرورت ہے؟ حکومتی اقدامات سے پی ٹی آئی نفسیاتی طور پر کامیاب ہو جاتی ہے، فیصل واوڈا کی حکومت پر تنقید
اسلام آباد ( نیوز ڈیسک ) فیصل واوڈا کا کہنا ہے کہ کنٹینر لگا کر موبائل فون سروس بند کر کے حکومت نے خود ہلچل مچا دی، کنٹینر لگا کر لوگوں کو روکنے کی کیاضرورت ہے؟ حکومتی اقدامات سے پی ٹی آئی نفسیاتی طور پر کامیاب ہو جاتی ہے۔ تفصیلات کے مطابق سینیٹر فیصل واوڈا نے اے آر وائی نیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کنٹینر لگا کر موبائل فون سروس بند کر کے حکومت نے خود ہلچل مچائی، حکومتی اقدامات سے پی ٹی آئی نفسیاتی طور پر کامیاب ہو جاتی ہے، کنٹینر لگا کر لوگوں کو روکنے کی کیاضرورت ہے؟ قانون ہے کہ ڈی چوک پر احتجاج نہیں ہو سکتا۔
جو ڈی چوک آئے اسے گرفتار کر کے قانون کے مطابق سزا دیں۔ کنٹینر لگا دیے جاتے ہیں جس سے عام آدمی بھی پریشان ہوتا ہے۔ حکومت کی نالائقی اور نکمی پالیسی کی وجہ سے تحریک انصاف کو بوسٹ مل جاتا ہے۔ حکومت اپنی ناکامی اسٹریٹیجی سے تحریک انصاف کو فائدہ پہنچا دیتی ہے۔ فیصل واوڈا نے مزید کہا کہ علی امین گنڈا پور ڈی چوک نہیں آئے گا ، کل پریس کانفرنس میں کہا تھا علی امین اسلام آباد نہیں آئے گا، ٹائمنگ بڑی اہم ہے، جب ہیڈز آف سٹیٹ آرہے ہیں، سرمایہ کاری آرہی ہے، پاکستان کی قسمت بدلنے جارہی ہے، پی ٹی آئی پھر وہی کام کرنے جارہی جو آئی ایم ایف کو خط لکھ کر پاکستانیوں کی تقدیر سے کھیلنے کی کوشش کی۔
عمران خان کو اگر اقتدار چاہئے تو سب سے پہلے اپنے بیٹوں کو بلائیں، غریبوں کے بچے مرنے کیلئے ہیں؟ پی ٹی آئی کا طوفان پانی کا بلبلہ ثابت ہوا، کہاں ہیں عوام ؟ لوگوں نے مسترد کردیا۔ سرکاری 20، 25سو لوگ لے آئیں، باقی عوام کہاں ہے؟لوگوں کو مسئلہ روٹی ہسپتال سکول بجلی کے بل سستے ہوجائیں یہ پاکستان اور قوم کی ضرورت ہے۔ پی ٹی آئی دو کام کرتی ہے آگ لگاتی ہے یا گالیاں دیتی ہے۔
پی ٹی آئی کا پانی کا بلبلہ ہے، حکومت خوامخواہ پبلسٹی کررہی ہے، حکومت نالائق نکمی پالیسی بناتی ہے جس کی وجہ سے پی ٹی ٓآئی کو بوسٹ ملتا ہے۔ ڈی چوک آنا قانون میں جرم ہے، جون ڈی چوک آئے گا اس و سزا ملتی چاہئے، کنٹینرلگانے سے عوام کو مشکلات ہوتی ہے ۔ فیصل واوڈا نے کہا کہ عمران خان کو پتا کہ قانونی طور پر پھنس گے اب باہر نہیں آسکتے۔ پاکستان پٹری پر آگیا ہے، ڈالر پیٹرول، بجلی کی قیمتیں نیچے آرہی ہیں۔