میں اور میری فیملی عمران خان کے ساتھ ہیں اور رہیں گے. چوہدری پرویزالہی

اقوامِ متحدہ میں شہباز شریف نے کیا خطاب کرنا تھا‘ اصل خطاب تو عمران خان کا تھا. سابق وزیراعلیٰ کی صحافیوں سے گفتگو

لاہور( نیوز ڈیسک ) سابق وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہٰی نے کہا ہے کہ میں اور میری فیملی عمران خان کے ساتھ ہے اور ساتھ رہے گی لاہور میں احتساب عدالت کے باہر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے پرویز الہٰی نے کہا کہ عمران خان پاکستان کے ہی نہیں عالم اسلام کے لیڈر بن چکے ہیں.
انہوں نے کہا کہ اقوامِ متحدہ میں شہباز شریف نے کیا خطاب کرنا تھا‘ اصل خطاب تو عمران خان کا تھا پرویز الہٰی نے کہا کہ جتنا نقصان موجودہ حکومت نے کیا ہے شاید ہی کسی حکومت نے کیا ہو آپ دیکھ لیں کسانوں کا کیا حال ہے‘ میرے سارے منصوبے ختم کر دیے ہیں.

انہوں نے کہا کہ صحت کارڈ پی ٹی آئی کا منصوبہ تھا وہ بھی ختم کر دیا گیا اس حکومت نے آ کر بجلی مہنگی کر دی اور لوگوں کا جینا مشکل کر دیا مہنگائی ‘بیروزگاری سے شہریوں کی زندگی اجیرن ہوچکی ہے مگر حکمران اتحاد کو اس کی کوئی پرواہ نہیں.