جماعت اسلامی کا ہفتہ اہل فلسطین و لبنان سے یکجہتی کے طور پرمنانے کا اعلان

لاہور:( نیوز ڈیسک ) امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ جماعت اسلامی رواں ہفتہ اہل فلسطین و لبنان سے یکجہتی کے طور پر منائے گی۔ جماعت اسلامی کے امیر حافظ نعیم الرحمان نے ملک کا مختلف شہروں میں رواں ہفتے جلسے اور ملین مارچ کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہنا تھا کہ کل چترال جبکہ 4 اکتوبر کو فیصل آباد میں جلسے ہوں گے اس کے علاوہ 6 اکتوبر کو کراچی اور 7 اکتوبر کو اسلام آباد میں ملین مارچ ہوں گا۔

ان کا کہنا تھا کہ 7 اکتوبر اسلام آباد سمیت پورے ملک میں اظہاریکجہتی کے طور پر منایا جائے گا،اسرائیل اپنے ناپاک عزائم کی تکمیل کے لیے آگے بڑھ رہا ہے، پاکستانی گھروں سے نکلیں، دنیا کو بتا دیں ہم فلسطینیوں کے ساتھ کھڑے ہیں۔

حافظ نعیم الرحمان کہا کہ بدقسمتی ہے سپریم کورٹ واضح طور پر دو حصوں میں تقسیم ہے اور موجودہ صورتحال میں سب سے بڑی ذمہ داری چیف جسٹس پر ہے، چیف جسٹس اعلان کریں کہ آئینی ترمیم ہو یا نہ ہو، وہ ایکسٹینشن نہیں لیں گے، منصور علی شاہ نئے چیف جسٹس آف پاکستان ہوں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ 7 اکتوبر کے بعد حق دو تحریک کے آئندہ کے لائحہ عمل کا اعلان کروں گا۔